-بھارت ایکسپریس
دہلی کی جیل سے 500 کروڑ روپئے کی ٹھگی کو انجا دینے والے مہاٹھگ سکیش چندر شیکھر ایک اور اسکینڈل سامنے آیا ہے۔ بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کو جیل سے سکیش چندرشیکھر نے غیرملکی نمبر سے درجنوں میسیج کئے۔ سکیش چندر شیکھر نے واٹس اپ پر جیکلین فرنانڈیز کو ایک میسیج میں کہا- ‘جیکلین نے دہلی پولیس کو اسے لے کرشکایت دی ہے اور عدالت میں عرضی بھی داخل کی ہے۔’
جیکلین فرنانڈیز نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ سکیش چندر شیکھرانہیں دھمکا رہا ہے… پریشان کررہا ہے۔ سکیش نے جیکلین کو 30 جون کو میسیج بھیجا، “بیبی، اس ماہ 6 تاریخ کو ہماری عدالت میں پیشی ہے اور اگرآپ کو وی سی (ویڈیو کانفرنسنگ) کے ذریعہ سے پیش کیا جا رہا ہے، تو برائے مہربانی کالا کرتا پہنیں یا کالے رنگ میں کچھ بھی پہنیں، تاکہ مجھے پتہ چلے کہ آپ نے میرے سبھی پیغام (میسیج) دیکھے ہیں اور آپ پیار کرتے ہیں، بیبی اور تمہیں بہت یاد کر رہا ہوں… میں تم سے پیار کرتا ہوں بیبی، تم ہمیشہ میری ہو…!”
“ای لگاکرکئے جا رہے ٹرول سے تم…”
واٹس اپ پر30 جون کو سکیش چندرشیکھر نے پیغام بھیج کر جیکین فرنانڈیز کو ٹرولس سے پریشان نہیں ہونے کو کہا۔ سکیش نے جیکلین فرنانڈیز کو میسیج میں کہا، “بیبی، مجھے معلوم ہے کہ تمہارے نام میں ایک اور ای (E) لگا کرکئے جا رہے ٹرول سے تم پریشان ہو۔ لیکن ان ٹرولروں سے پریشان نہ ہوں۔ تم میری رانی ہو، تم میری راک اسٹار ہو… تم سپراسٹار بننے جا رہی ہو۔”
جیکلین فرنانڈیز کو فلم دلوانے کی ڈیل یقینی ہونے کا بھی میسیج بھیجا
اس کے علاوہ ایک دیگرواٹس اپ میسیج میں سکیش چندر شیکھر نے جیکلین فرنانڈیز سے کہا۔ ”آئندہ کچھ ہفتوں میں لوراجن ایک فلم کے لئے آپ سے رابطہ کریں گے، میں نے ان کے ساتھ ڈیل پکی کرلی ہے۔ بیبی، یہ آپ کے لئے بہت بڑی ڈیل ہونے والی ہے۔ اس نے یہ بھی کہا کہ للیز کے ساتھ آپ کو یہ میرا گفٹ ہے۔ میں نے آپ کو ایک میسیج کارڈ بھیجا تھا۔ امید ہے کہ آپ کو وہ پسند آیا ہوگا اور آپ نے اسے دیکھا ہوگا…۔”
-بھارت ایکسپریس
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…