انٹرٹینمنٹ

Dunki Certifaication: فلم ’ڈنکی‘ کو سنسر بورڈ نے دیا گرین سگنل، یہاں جانیں فلم کس سرٹیفکیٹ کے ساتھ ہوگی ریلیز

Dunki Certifaication: سپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ‘ڈنکی’ کی ریلیز کا شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ یہ فلم آئندہ چند روز میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم کی ایڈوانس بکنگ بھی شروع ہو گئی ہے۔ اس دوران شاہ رخ خان کی فلم ‘ڈنکی’ سے متعلق ایک نیا اپ ڈیٹ سامنے آیا ہے، جو یہ ہے کہ فلم کو سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (سی بی ایف سی) نے پاس کر دیا ہے۔

ڈنکی کو CBFC سے ملا U/A سرٹیفکیٹ

تجارتی تجزیہ کار گریش جوہر کے مطابق شاہ رخ خان کی ‘ڈنکی’ کو سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن سے U/A سرٹیفکیٹ کے ساتھ پاس کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی فلم کا رن ٹائم بھی سامنے آیا ہے۔ ‘ڈنکی’ کا رن ٹائم 2 گھنٹے 41 منٹ ہوگا۔ واضح رہے کہ ‘ڈنکی’ کی ایڈوانس بکنگ شروع ہونے سے پہلے ہی میکرس نے فلم کو سی بی ایف سی بورڈ کو سرٹیفیکیشن کے لیے بھیج دیا تھا۔

پربھاس’ ‘سالار’ سے ٹکرائے گی ڈنکی’

دلچسپ بات یہ ہے کہ ساؤتھ کے سپر اسٹار پربھاس کی ’سالار‘ شاہ رخ خان کی ’ڈنکی‘ سے ٹکرائے گی۔ دونوں فلمیں 21 دسمبر 2023 کو سینما گھروں میں ایک ساتھ ریلیز ہو رہی ہیں۔ بتایا جا رہا تھا کہ ‘سالار’ کے بنانے والے فلم کی ریلیز کی تاریخ کو آگے بڑھا سکتے ہیں، لیکن ایسا نہیں ہوا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کون سی فلم باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علی فضل اور ریچا چڈھاکواپنی فلم ’فکرے‘ کے سیٹ پر ایک دوسرے سے محبت ہوئی اور پھر جوڑے نے محبت کو شادی کا نام دے دیا

شاہ رخ خان کی راجکمار ہیرانی کے ساتھ پہلی فلم

شاہ رخ خان کی فلم ‘ڈنکی’ کو راجکمار ہیرانی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ یہ دونوں کی ایک ساتھ پہلی فلم ہے۔ حالانکہ، اس سے پہلے راجکمار نے اپنی کئی فلموں کے لیے شاہ رخ خان سے رابطہ کیا تھا، لیکن بات نہیں بنی۔ شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ میں وکی کوشل اور تاپسی پنو بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ بومن ایرانی، وکرم کوچر اور انیل گروور بھی فلم کا حصہ ہیں۔ ‘ڈنکی’ کو راجکمار ہیرانی اور گوری خان نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

PM Modi Russia Visit: وزیر اعظم مودی کے دورہ روس کے دوران پوتن سے کن مسائل پر بات ہوگی؟ ایس جے شنکر نے بتائی تفصیلات

وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر کا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے اتوار (07 جولائی)…

5 hours ago

People Died Due To Lightning In Bihar: بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے اب تک 10 لوگوں کی موت ، وزیر اعلی نتیش کمار نے کیا معاوضے کا اعلان

بہار میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی ہے۔ ریاست میں…

5 hours ago

Josh Maleeh Aabadi: شاعر انقلاب جوش ملیح آبادی کے آخری شعری مجمو عے’محمل وجرس‘ اور نثری کتاب ’فکرو ذکر‘ کا رسمِ اجرا

پروفیسر انیس الرحمن نے کہا کہ جوش کئی معنوں میں اہم شاعر ہیں،زبان کی سطح…

6 hours ago