انٹرٹینمنٹ

Cannes Film Festival 2025: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سنیما ٹیرف کی مخالفت کے ساتھ شروع ہوا 78واں کانز فلم فیسٹیول

ہالی ووڈ کے لیجنڈری فلم ساز کوئنٹن ٹرانٹینو نے دنیا بھر سے آئے ہوئے فلمی شخصیات کی موجودگی میں گرینڈ تھیٹر لومیئر میں 78ویں کانز فلم فیسٹیول کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ وہ 78ویں کانز فلم فیسٹیول کے آغاز کا اعلان کر رہے ہیں۔فیسٹیول کا آغاز فرانس کی نو عمر فلم ساز ایمیلی بونین کی فلم “پارٹیر ان جور” (لیو ون ڈے) کی نمائش سے ہوا۔اس سے قبل لیونارڈو ڈی کیپریو نے مشہور ہالی ووڈ سپر اسٹار رابرٹ ڈی نیرو کو اعزازی پالم ڈی آر سے نوازا۔ اس موقع پر جولیٹ بنوش کی سربراہی میں جیوری کا تعارف کرایا گیا جس میں بھارتی فلم ساز پایل کپاڑیا بھی شامل ہیں۔ ان کی فلم “آل وی ایمیجن ایز لائٹ” کو گزشتہ سال کانز فلم فیسٹیول کا دوسرا سب سے بڑا ایوارڈ گرینڈ پرکس دیا گیا تھا۔ کانز فلم فیسٹیول کے 78 سالہ تاریخ میں بہت کم فلم سازوں کو مرکزی جیوری میں مدعو کیا گیا ہے۔ پایل کپاڑیا کا جیوری میں ہونا بھارتی سنیما کے لئے بہت بڑی بات ہے۔

ہالی ووڈ اسٹار لیونارڈو ڈی کیپریو نے رابرٹ ڈی نیرو کے اعزاز میں کہا کہ وہ دنیا بھر کے اداکاروں کے لئے رول ماڈل بن چکے ہیں۔ انہوں نے سنیما میں اداکاری کی تعریف بدل دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے نو عمر اداکاروں کے لئے ڈی نیرو کا کام دیکھنا ہی سب سے بڑی تربیت ہے کہ کیسے کسی کردار کی اداکاری کرتے ہوئے جسمانی تبدیلی ممکن ہوتی ہے۔ وہ اداکاری میں کلاسیکی فیشن بن چکے ہیں۔ ان کی اداکاری دیکھ کر اداکاروں کی کئی نسلیں سپر اسٹار بن چکی ہیں۔ ان کے والد ایک مشہور پینٹر تھے اور انہیں بچپن میں ہی فنون کا ساتھ ملا۔ مارٹن سکورسیز کے ساتھ ان کی سنیمائی شراکت داری بے مثال ہے جو اداکار اور ہدایتکار کے تعلقات کو نئے سرے سے بیان کرتی ہے۔ انہوں نے سنیما میں آئیکونک کہانیوں کو بغیر سمجھوتہ کئے جیا ہے۔ ڈی کیپریو نے کہا کہ ان کے والد ڈی نیرو کی فلمیں دکھانے لے جاتے تھے۔ ٹیکسی ڈرائیور، گاڈ فادر-2، ڈیئر ہنٹر، کلرز آف دی فلاور مون اور دیگر کئی فلموں میں انہوں نے بغیر ایک لفظ بولے گویا فلم کا بنیادی مضمون کہہ دیا، یہ حیرت انگیز ہے۔

ڈی کیپریو نے رابرٹ ڈی نیرو کے ساتھ مارٹن سکورسیز کی پچھلی فلم “کلرز آف دی فلاور مون” کے تجربات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی زندگی کا سب سے اہم وقت تھا۔رابرٹ ڈی نیرو نے اپنی تقریر کا آغاز ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے امریکی سرحدوں سے باہر بننے والے سنیما پر سو فیصد ٹیرف لگانے کے اعلان کی مخالفت سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسے کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے یہاں تک کہا کہ سنیما کی عالمی برادری کو ٹرمپ کے اس فیصلے کے خلاف مہم چلانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ان کے خلاف ووٹ دے کر انہیں اقتدار سے بے دخل کرنا چاہئے تاکہ جمہوریت محفوظ رہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں جمہوریت جہنم میں جا چکی ہے اور فنون خطرے میں ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے تعلیم، ثقافت اور فنون کے بجٹ میں بھاری کٹوتی کر دی ہے۔ درحقیقت دنیا بھر کے آمر سب سے زیادہ فنون اور سنیما سے ڈرتے ہیں۔ یہ صرف امریکہ کا ہی مسئلہ نہیں، پوری دنیا میں ایسا ہو رہا ہے۔ سنیما اور فنون کی آزادی خطرے میں ہے اور ہمیں سب کو متحد ہو کر ان کوششوں کی مخالفت کرنی ہے۔ انہوں نے کانز فلم فیسٹیول کے ساتھ اپنے پچاس سالہ تعلق کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ 1973 میں پہلی بار کانز آئے تھے۔ اس کے بعد سے انہوں نے دیکھا ہے کہ یہ فیسٹیول فنون اور سنیما میں خیالات کی آزادی کے لئے وقف ہے۔ فیسٹیول میں رابرٹ ڈی نیرو کے ساتھ ایک خصوصی ماسٹر کلاس کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

جیوری کی صدر جولیٹ بنوش نے دنیا بھر میں فنون اور فنکاروں پر ہونے والے حملوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی فوٹو جرنلسٹ فاطمہ حسون رواں سال 16 اپریل کو ایک میزائل حملے میں اپنے خاندان کے دس افراد کے ساتھ ہلاک ہو گئیں۔ مرنے سے ایک دن پہلے ہی انہیں پتا چلا کہ ان کی فلم کانز فلم فیسٹیول کے لئے منتخب ہو گئی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ موت ان سے گزر گئی۔ شوٹر کی گولی نے مجھے پار کیا اور میں فرشتہ بن گئی۔ آج فاطمہ کو ہمارے درمیان ہونا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے فلم سازوں کو فنکاروں پر ہونے والے حملوں کے خلاف متحد ہو کر لڑائی لڑنی ہوگی۔ اس موقع پر ہالی ووڈ کے مشہور فلم ساز ڈیوڈ لنچ کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

فیسٹیول میں ٹام کروز کی نئی فلم “مشن امپاسیبل – دی فائنل ریکوننگ” کے ورلڈ پریمیئر کی یہاں خوب چرچا ہے۔ اس فلم کی ہدایتکاری کرسٹوفر میک کیوری نے کی ہے۔ ان کے ساتھ ایک خصوصی ماسٹر کلاس کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔ کانز فلم فیسٹیول میں گزشتہ سال آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور ورچوئل ریئلٹی پر مبنی فلموں کا ایک نیا سیکشن “ایمرسیو کمپٹیشن” شروع کیا گیا تھا جو بہت کامیاب رہا۔ اس بار بھی اس سیکشن میں نو فلمیں دکھائی جا رہی ہیں۔ ان فلموں کے علاوہ بصری سمعی میڈیا اور تکنیکی معجزات پر مبنی نو عمر تجربہ کاروں کی کئی پروجیکٹس کی نمائش بھی لگائی گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Ajit Rai

Recent Posts

Lal Bahadur Shastri Birth Anniversary: ہندوستان کا کسان اٹھ کھڑا ہوا! جانیے شاستری جینتی پر پی ایم مودی نے سابق وزیر اعظم کے لیے کیا کہا؟

شاستری جینتی پر پی ایم مودی نے لال بہادر شاستری کو خراج عقیدت پیش کرتے…

15 minutes ago

PM Modi Tribute: دو اکتوبر کو پی ایم مودی کی ملک کے عوام سے خاص اپیل! راج گھاٹ پہنچ کر کھادی کے بارے میں کیا کہا؟

گاندھی جینتی پر پی ایم مودی نے راج گھاٹ پہنچ کر باپو کو خراج عقیدت…

1 hour ago

Bigg Boss 20: بگ باس 20 سے باہر آتے ہی قاضی کی فین ہوئیں ایشا رِکھی، سابق شوہر بادشاہ سے تعلق پر بھی کی بات

سابق شوہر اور ریپر بادشاہ کے ساتھ اپنا نام جوڑے جانے اور اپنی عوامی شبیہ…

2 hours ago