آئی پی ایل 2025 کے بقیہ میچوں سے متعلق بی سی سی آئی نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔
ہندوستان-پاکستان کشیدگی کے درمیان فی الحال ختم ہونے کے بعد آئی پی ایل کی پھرواپسی ہورہی ہے۔ پاکستانی حملے کے بعد بی سی سی آئی نے 8 مئی کوپنجاب کنگس اوردہلی کیپٹلس کا میچ درمیان میں ہی منسوخ کردیا تھا۔ پھراگلے دن بورڈ نے ٹورنا منٹ کوایک ہفتے کے لئے ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اب 17 مئی سے پھراس کی واپسی ہورہی ہے، لیکن کئی غیرملکی کھلاڑی اس میں حصہ نہیں لے پائیں گے۔ ایسے میں بورڈ نے ضوابط میں ایک بڑی تبدیلی کرتے ہوئے ہرٹیم کوغیرمستقل طورپرغیرملکی کھلاڑیوں کوتبدیل (ری پلیس) کرنے کی اجازت دی ہے۔
ری پلیسمنٹ کے ضوابط میں ملی چھوٹ
22 مارچ سے شروع ہوئے آئی پی ایل کے 18ویں سیزن کو بی سی سی آئی نے 9 مئی کو روک دیا تھا۔ ایسے میں بیشتر غیرملکی کھلاڑی اپنے اپنے ممالک کو لوٹ گئے تھے۔ پھر 12 مئی کو بی سی سی آئی نے بچے ہوئے 17 مقابلوں کے لئے نیا شیڈول جاری کیا، جس کے تحت ٹورنا منٹ 17 مئی سے تین جون تک چلے گا۔ مگراس صورتحال میں کئی غیرملکی کھلاڑی واپس لوٹنے کوتیارنہیں ہے جبکہ کئی دیگراپنی اپنی نیشنل ڈیوٹی کے سبب ٹورنا منٹ ے کئی میچ نہیں کھیل پائیں گے۔
اس کو دیکھتے ہوئے ہی اب بی سی سی آئی نے سبھی فرنچائزی کو ری پلیسمنٹ پلیئرسائن کرنے کی چھوٹ دی ہے۔ ای ایس پی این-کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق، آئی پی ایل کے ضوابط میں واضح ہے کہ لیگ اسٹیج کے 12 میچ پورے ہونے کے بعد کوئی بھی ٹیم چوٹ، بیماری یا دیگر کسی بھی وجہ سے کھلاڑیوں کے باہر ہونے کی صورتحال میں ری پلیسمنٹ پلیئر سائن نہیں کرسکتی۔ اس سیزن میں کئی ٹیم 12 میچ کھیل چکی ہیں۔ مگر موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے بی سی سی آئی نے اس بار ضوابط میں چھوٹ دیتے ہوئے ہر ٹیم کو اجازت دی ہے کہ وہ نئے کھلاڑی شامل کرسکتی ہے۔
بی سی سی آئی نے لگا دی یہ بڑی شرط
حالانکہ اس ضوابط میں بھی ایک بڑی شرط بی سی سی آئی نے لگائی ہے۔ موجودہ صورتحال میں تبدیل کئے گئے کھلاڑیوں کو غیرمستقل مانا جائے گا اوروہ صرف اس سیزن کے لئے ہی ٹیم کا حصہ ہوسکیں گے۔ یعنی اس سیزن میں کھیلنے کے بعد اگلے سیزن کے لئے انہیں ریٹین نہیں کیا جاسکے گا۔ عام طور پر ری پلیس کئے گئے کھلاڑیوں کو بھی ریٹین کرنے کی اجازت ملتی ہے، لیکن اب جن کھلاڑیوں کو سائن کیا جائے گا، ان کا کنٹریکٹ صرف اس سیزن تک رہے گا۔
ویسے توبی سی سی آئی کی طرف سے یہ چھوٹ سبھی 10 ٹیم کو ملی ہے، مگراس کا سب سے زیادہ فائدہ 7 ٹیم کوہی ہوگا۔ چنئی سپرکنگس، سن رائزرس حیدرآباد اورراجستھان رائلس کی پوزیشن میں اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ ایسا اس لئے کیونکہ یہ تینوں ٹیم پلے آف کی دوڑ سے پوری طرح باہر ہوچکی ہیں۔ ایسے میں ان کے لئے ہارجیت صرف آخری مقام سے بچنے کی لڑائی ہے۔ وہیں باقی 7 ٹیم کے لئے پلے آف کی لڑائی ابھی بھی جاری ہے اوراس لئے ان کے لئے یہ راحت والا فیصلہ ہے۔
تبوک میں طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد کیپٹن اسمت مچھار کو فوری طبی امداد…
الہ آباد ہائی کورٹ نے شواٹس کے اساتذہ اور غیر تدریسی ملازمین کی بقایا تنخواہوں…
نارتھمپٹن شائر اور ہندوستانی ٹیم کے اسٹار لیگ اسپنر یوزویندر چہل نے ریڈ بال کرکٹ…
نُسرت بھروچا کے فلمی کیریئر پر نظر ڈالیں تو انہوں نے ’پیار کا پنچ نامہ‘…
اوپن اے آئی نے کہا ہے کہ گزشتہ کئی ماہ کے دوران ایسی سرگرمیوں کو…
شاستری جینتی پر پی ایم مودی نے لال بہادر شاستری کو خراج عقیدت پیش کرتے…