انٹرٹینمنٹ

Health Tips: روزانہ چائے پینے سے کینسر، ہارٹ اٹیک اور شوگر سے بچاؤ ممکن، ریسرچ کا دعویٰ

نئی دہلی: دن بھر کی تھکاوٹ دور کرنے کے لیے لوگ اکثر چائے کا سہارا لیتے ہیں۔ لیکن، یہ چائے نہ صرف تھکاوٹ کو دور کرتی ہے، بلکہ ہمیں کئی بیماریوں سے بھی بچاتی ہے۔ حال ہی میں ایک ریسرچ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ چائے خصوصاً گرین ٹی اور بلیک ٹی نہ صرف کینسر جیسے سنگین امراض کے خطرے کو کم کرسکتی ہے بلکہ دل، ذیابیطس، گٹھیا اور دماغ سے متعلق امراض میں بھی فائدہ پہنچاتی ہے۔

امریکن نیشنل لائبریری آف میڈیسن کے مطابق چائے کی پتیوں میں پائے جانے والے پولی فینول خاص طور پر ای جی سی ڈی نامی عنصر جسم میں سوزش کو کم کرتے ہیں، خلیات کو ٹوٹنے سے روکتے ہیں اور خطرناک عناصر سے لڑتے ہیں۔

چائے پینے سے کینسر کا خطرہ ہوتا ہے کم

ریسرچ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جو لوگ روزانہ 3 سے 5 کپ گرین ٹی یا بلیک ٹی پیتے ہیں ان میں کینسر کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ چائے جلد کے کینسر، پروسٹیٹ کینسر، پھیپھڑوں کے کینسر اور یہاں تک کہ بریسٹ کینسر پر بھی کارآمد ثابت ہو رہی ہے۔ لیکن، بہت گرم چائے پینا فائدے نہیں، نقصان زیادہ ہوتا ہے۔

جسم میں خراب کولیسٹرول کو کم کرتی گرین ٹی

چائے نہ صرف کینسر بلکہ دل کی بیماریوں میں بھی فائدہ مند ہے۔ گرین ٹی جسم میں خراب کولیسٹرول کو کم کرتی ہے، چربی کو باہر نکالنے میں مدد دیتی ہے اور دل کی شریانوں کو صاف رکھنے میں مددگار ہے۔ گرین ٹی ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بھی ایک اچھا آپشن ہو سکتی ہے، کیونکہ یہ بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہے۔

خالی پیٹ چائے جسم کو پہنچا سکتا ہے نقصان

اس کے علاوہ پارکنسنز جیسے امراض میں بھی چائے کا استعمال فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔ حالانکہ، بہت زیادہ چائے پینا، خاص طور پر خالی پیٹ یا زیادہ چینی کے ساتھ، بھی جسم کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ اگر اسے صحیح طریقے سے، توازن کے ساتھ پیا جائے تو چائے نہ صرف دن کا آغاز کرتی ہے بلکہ آپ کی زندگی کو بھی بہتر بنا سکتی ہے۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس پر بڑے پیمانے پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

PM Modi Shares Sanskrit Subhashit: وزیر اعظم نریندر مودی نے خصوصی سنسکرت سبھاشیت شیئر کیا، خود انحصاری اور خدمت کا دیا پیغام

وزیر اعظم کی جانب سے شیئر کیے گئے اس سنسکرت سبھاشیت میں خود کفالت اور…

8 minutes ago

Supreme Court: گمنام شکایات پر سپریم کورٹ برہم، کہا- ایسی حرکتیں ہمیں پیچھے ہٹنے پر مجبور نہیں کر سکتیں

چیف جسٹس سوریا کانت، جسٹس جویمالیا باگچی اور جسٹس وی موہنا کی بنچ نے کہا…

21 minutes ago

PM Modi’s 76th Birthday: پی ایم مودی کی سالگرہ پر 1.25 لاکھ دیوں سے جگمگایا کانکریا لیک فرنٹ، امت شاہ نے جلایا ’آشیرواد کا دیا‘

وزیر اعظم نریندر مودی کی 76ویں سالگرہ اور عوامی زندگی کے 25 سال مکمل ہونے…

26 minutes ago

Mamata Banerjee: انتخابی نشان چھننے کے بعد ممتا بنرجی کا پہلا ردعمل، کہا- آج جمہوری تاریخ کا سیاہ دن

ممتا بنرجی نے بی جے پی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا، انہوں نے پہلے ہی…

39 minutes ago

Surendra Koli Suicide: نٹھاری قتل معاملہ، سریندر کولی نے کی خودکشی ، ہریدوار میں چائے کی دکان پر لگایا پھندا

نٹھاری قتل معاملے سے متعلق آخری کیس میں بھی سریندر کولی کو سپریم کورٹ سے…

1 hour ago

DUSU انتخابات: NSUI جیتے یا ABVP، خلاف ورزی پر ہوگی سخت کارروائی، دہلی ہائی کورٹ کا حکم

عدالت نے کہا کہ انتخابی ضابطوں کی ان خلاف ورزیوں کے لیے اجتماعی انتخابی ہرجانہ…

2 hours ago