انٹرٹینمنٹ

Bombay HC refuses to direct CBFC : کنگنا رناوت کی فلم ایمرجنسی کو عدالت سے بھی لگا جھٹکا،ہائی کورٹ نے سنسربورڈ کو ہدایت دینے سے کیا انکار

کنگنا رناوت کی ‘ایمرجنسی’ تنازعات میں گھری ہوئی ہے۔ دراصل سکھ تنظیموں نے اس کی ریلیز کی مخالفت کی ہے اور اس پر پابندی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ تنازع کے باعث فلم کو سنسر بورڈ کی جانب سے سرٹیفکیٹ نہیں دیا گیا جس کی وجہ سے اس کی ریلیز پھنس گئی ہے۔ یہ فلم 6 ستمبر کو ریلیز ہونی تھی۔ اب کنگنا رناوت کی فلم ‘ایمرجنسی’ کو آج بامبے ہائی کورٹ سے بھی جھٹکا لگا ہے۔چونکہ  فلم ‘ایمرجنسی’ کے شریک پروڈیوسر زی انٹرٹینمنٹ انٹرپرائزز نے بدھ کو ممبئی ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا اور فلم کی ریلیز اور سنسر بورڈ سے سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا مطالبہ کیا، تاکہ فلم کی ریلیز کا راستہ صاف ہو سکے، کیس کی سماعت جسٹس برجیس کولابالا اور جسٹس فردوس پونی والا کی بنچ کے سامنے ہوئی۔ تاہم ‘ایمرجنسی’ کو ہائی کورٹ سے بھی ریلیف نہیں ملا۔ عدالت نے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ وہ سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (سی بی ایف سی) سے فلم کے پروڈیوسروں کو سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے لیے نہیں کہہ سکتے کیونکہ یہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے حکم سے متصادم ہوگا۔

کنگنا رناوت کی ‘ایمرجنسی’ پر فیصلہ کب آئے گا؟

ہائی کورٹ نے اب سی بی ایف سی کو 18 ستمبر تک سرٹیفکیٹ پر فیصلہ لینے کی ہدایت دی ہے۔ عدالت نے سی بی ایف سی کو بھی پھٹکار لگائی ہے۔ اب درخواست کی دوبارہ سماعت 19 ستمبر کو عدالت میں ہوگی۔ آپ کو بتا دیں کہ جبل پور ہائی کورٹ نے اس فلم کی ریلیز پر پابندی لگا دی تھی۔ ایسے میں کنگنا کی ایمر جنسی 6 ستمبر کو ریلیز نہیں ہوگی۔ دیکھنا یہ ہے کہ 19 ستمبر کو فلم کے حوالے سے کیا فیصلہ ہوتا ہے۔

ایمرجنسی پر تنازع کیوں ہے؟

آپ کو بتادیں کہ ‘ایمرجنسی’ سابق آنجہانی وزیر اعظم اندرا گاندھی کی زندگی پر مبنی ایک سیاسی ڈرامہ فلم ہے۔ اس فلم کے ٹریلر کے ریلیز ہونے کے بعد سے سکھ تنظیمیں احتجاج کر رہی ہیں۔ شرومنی اکالی دل کی کچھ سکھ تنظیموں کا الزام ہے کہ یہ فلم کمیونٹی کی شبیہ کو خراب کرنے کی نیت سے بنائی گئی ہے۔ فلم میں تاریخی واقعات کو چھیڑ چھاڑ اور غلط طریقے سے پیش کرنے کے الزامات بھی ہیں۔آپ کو بتا دیں کہ ‘ایمرجنسی’ کو کنگنا رناوت نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ انہوں نے فلم میں آنجہانی سابق وزیراعظم کا کردار بھی نبھایا ہے۔ فلم میں انوپم کھیر، مہیما چودھری، شریاس تلپڑے، ملند سومن نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں۔ یہ فلم 6 ستمبر کو ریلیز ہونی تھی۔لیکن اب نہیں ہوسکے گی۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

3 minutes ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد ایک انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

14 minutes ago

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

10 hours ago