انٹرٹینمنٹ

Tiger Shroff Firing case: ٹائیگر شراف پر حملے کے بعد بالی ووڈ الرٹ! ممبئی پولیس نے فلمی ستاروں کے لیے جاری کی نئی گائیڈ لائن، فلمی شخصیات کو بھیڑ بھاڑ والی جگہوں پر زیادہ دیر نہ رکنے کا مشورہ

بالی ووڈ ستاروں کی چمک دمک اور گلیمر کے پیچھے اب خوف کے سائے گہرے ہونے لگے ہیں۔ کبھی سلمان خان، کبھی فلم ساز روہت شیٹی اور اب ایکشن اسٹار ٹائیگر شراف کے گھر یا اس کے آس پاس فائرنگ کے واقعات نے ممبئی پولیس اور خفیہ ایجنسیوں کی نیند اڑا دی ہے۔ لارنس بشنوئی گینگ اور دیگر جرائم پیشہ گروہوں کی جانب سے مسلسل ملنے والی دھمکیوں کے درمیان پولیس اب سکیورٹی کے معاملے میں کسی بھی طرح کا خطرہ مول نہیں لینا چاہتی۔ اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ممبئی پولیس نے بالی ووڈ کے بڑے ستاروں کو عوامی مقامات پر کم سے کم وقت گزارنے اور مداحوں کے ساتھ سیلفی لینے سے سختی سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

مداحوں کے ساتھ سیلفیاں لینے پر پابندی عائد

ممبئی پولیس کی نئی سکیورٹی ایڈوائزری کے مطابق، فلمی شخصیات کو بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں زیادہ دیر رکنے سے بچنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ خاص طور پر مداحوں کے بڑے ہجوم کے درمیان جا کر ان کے ساتھ سیلفی لینے یا ملاقات کرنے سے گریز کرنے کو کہا گیا ہے۔ سکیورٹی ایجنسیوں کا ماننا ہے کہ ایسی کھلی جگہوں پر فلمی ستاروں کی جان کو سب سے زیادہ خطرہ لاحق رہتا ہے۔ اس بدلتے ہوئے خوف کی جھلک حال ہی میں امیتابھ بچن کی رہائش گاہ ’جلسہ‘ کے باہر بھی دیکھنے کو ملی تھی۔ گزشتہ ہفتے امیتابھ بچن اپنے بنگلے کے باہر مکمل طور پر بلٹ پروف شیشے کے پیچھے کھڑے ہو کر مداحوں کا استقبال کرتے نظر آئے تھے۔ سکیورٹی کے حصار میں اس بڑی تبدیلی کو لے کر سیاسی حلقوں میں بھی کافی بحث ہوئی تھی۔

ٹائیگر شراف معاملے کی تفتیش میں چونکا دینے والے انکشافات

ٹائیگر شراف پر فائرنگ کے واقعے کے بعد سے ممبئی پولیس نے مشہور شخصیات کی سکیورٹی کی پوری حکمت عملی کا ازسرنو جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق، 1990 کی دہائی میں جب انڈر ورلڈ کا خوف تھا، اس وقت پولیس کو پہلے ہی دھمکیوں سے متعلق اطلاعات مل جایا کرتی تھیں۔ لیکن روہت شیٹی اور ٹائیگر شراف کے معاملات میں حیران کن بات یہ تھی کہ انہیں پہلے سے کسی بھی طرح کی تاوان یا دھمکی بھری کال موصول نہیں ہوئی تھی۔ تفتیش کے دوران گرفتار ملزمین سے پوچھ گچھ میں بالی ووڈ کے کئی دیگر فنکاروں کے نام بھی سامنے آئے ہیں۔ پوچھ گچھ میں انکشاف ہوا ہے کہ ٹائیگر شراف کو نشانہ بنانے سے پہلے حملہ آوروں نے ممبئی کے کچھ دیگر مشہور ستاروں کے گھروں اور دفاتر کی بھی ریکی کی تھی۔ ان سنسنی خیز انکشافات کے بعد پولیس نے کئی بڑے فلمی ستاروں کی سکیورٹی کا دوبارہ جائزہ لیا ہے اور متعدد شخصیات کی حفاظت مزید سخت کر دی گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abdul Awwal

Recent Posts

Namo Yamuna Cruise Delhi: سونیا وہار سے جگت پور تک ’نمو یمنا کروز‘ سروس شروع، جانیں ٹکٹ کا کرایہ، اوقات اور روٹ کی مکمل تفصیلات

دہلی میں سونیا وہار سے جگت پور کے درمیان ’نمو یمنا کروز‘ سروس کا آغاز…

33 minutes ago

J&K News: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بڑا قدم! جموں و کشمیر میں کھلیں گی ملک اور بیرون ملک کی نامور یونیورسٹیاں، ریزرویشن سے لے کر اسکالرشپ تک کا اعلان

’پرائیویٹ یونیورسٹیز رولز 2026‘ نافذ، مقامی نوجوانوں کو داخلوں اور ملازمتوں میں 25 فیصد ریزرویشن…

2 hours ago

Mumbai Skyshot Ban: ممبئی میں پٹاخوں کا قہر، آگ لگنے کے بڑھتے واقعات کے درمیان بی ایم سی الرٹ، راکٹ اور اسکائی شاٹ پٹاخوں پر پابندی

پٹاخوں سے نکلنے والی چنگاریوں کے باعث شہر میں آگ لگنے کے واقعات مسلسل سامنے…

2 hours ago

National Education Day: مولانا ابوالکلام آزاد نے ایک ایسے ہندوستان کا خواب دیکھا تھا جہاں تعلیم صرف کتابی علم تک محدود نہ ہو بلکہ انسان کے کردار کی تعمیر کرے

آزاد ہندوستان کے پہلے وزیرتعلیم، عظیم مجاہد آزادی اور بھارت رتن مولانا ابوالکلام آزاد کا…

2 hours ago