انٹرٹینمنٹ

Tara Sutaria Break Silence on Love Life: تارا ستاریہ نے لو لائف پر توڑی خاموشی، ڈیٹنگ کی خبروں سے متعلق کہی یہ بڑی بات

بالی ووڈ اداکارہ تارا ستاریہ ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’اپوروا‘ سے متعلق سرخیوں میں بنی ہوئی ہیں۔ فینس کو بھی اس فلم کا بے صبری سے انتظارہے۔ تارا ستاریہ پروفیشنل لائف سے متعلق نہیں بلکہ اپنی پرسنل لائف (ذاتی زندگی) سے متعلق سرخیوں میں بنی رہتی ہیں۔

کچھ دنوں پہلے ہی تارا ستاریہ کا نام کارتک آرین کے ساتھ جوڑا گیا اوراس سے پہلے وہ آدرجین کے ساتھ ریلیشن شپ سے متعلق سرخیوں میں بنی رہی ہیں۔ اب اداکارہ نے اپنی لولائف سے متعلق خاموشی توڑی ہے۔ حال ہی میں نیوز18 شوکو دیئے ایک انٹرویو میں تارا ستاریہ نے اپنی لولائف سے متعلق کھل کربات کی ہے۔ اداکارہ نے آدرجین کے ساتھ بریک اپ کی افواہوں پر ردعمل کا اظہارکیا اورساتھ ہی بتایا کہ وہ اپنی لنک-اپ گاسپ کو کس طرح سے دیکھتی ہیں۔

واضح رہے کہ تارا ستاریہ نے کافی وقت تک آدرجین کے ساتھ اپنے ریلیشن شپ سے متعلق سرخیاں بٹوری تھیں۔ دونوں کو کئی بارایک ساتھ دیکھا گیا۔ اس کے بعد دونوں کے بریک اپ کی خبریں بھی سامنے آئیں۔ پھران کا نام اداکارکارتک آرین کے ساتھ جوڑا گیا۔ اب ان سب باتوں پربریک لگاتے ہوئے اداکارہ تارا ستاریہ نے کہا کہ میں کسی ریلیشن شپ میں نہیں ہوں۔

 

؟کیسا ہوتا ہے والدین کا ردعمل

جب اداکارہ تارا ستاریہ سے اس بارے میں پوچھا گیا کہ کیا ڈیٹنگ کی خبروں کا ان پریا ان کے والدین پراثرپڑتا ہے؟ تو اس بارے میں اداکارہ نے کہا کہ نہیں میرے پاس دنیا کے سب سے اچھے والدین ہیں۔ جب وہ میرے بارے میں یہ سب باتیں پڑھتے ہیں، تو وہ میرے پاس آتے ہیں اورہم ایک کپ چائے کے ساتھ خوب ہنستے ہیں۔ ہم آئے دن ایکس، وائی یا زیڈ کے ساتھ میری جوڑی بننے کے بارے میں پڑھتے رہتے ہیں۔

تارا ستاریہ کی آنے والی فلم جلد ہوگی ریلیز

اداکارہ تارا ستاریہ نے’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ سے اپنے کیریئرکا آغاز کیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے ’مرجاواں’، ’ایک ویلین ریٹرنس‘ جیسی کئی فلموں میں کام کیا ہے۔ اب وہ جلد ہی ’اپوروا‘ میں نظرآنے والی ہیں۔ یہ فلم 15 نومبر سے ہاٹ اسٹارر پر اسٹریم ہوگی۔

  -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi Voter List SIR 2026: دہلی میں ووٹر لسٹ کی اصلاح کا کام تیز، 20 لاکھ ووٹروں کے مسائل حل، خصوصی کیمپوں کا اعلان

ایس آئی آر 2026 کے تحت ووٹر لسٹوں کی اصلاح کا کام تیز، دہلی میں…

20 minutes ago

Kumar Kushagra Replacement BCCI Update: رشبھ پنت کو بڑا جھٹکا، نیوزی لینڈ دورے کے ابتدائی 2 میچوں سے باہر، کمار کشاگرا کی ٹیم میں انٹری

بائیں جانب کھنچاؤ کی وجہ سے پنت نہیں کھیل سکیں گے ابتدائی مقابلے، بی سی…

37 minutes ago

HM Amit Shah Announces First BIMSTEC: امت شاہ کا اعلان، نئی دہلی میں 13 اکتوبر کو ہوگی بیمسٹیک وزرائے داخلہ کی پہلی میٹنگ

علاقائی سلامتی، دہشت گردی، منشیات کی اسمگلنگ اور سرحد پار جرائم سے نمٹنے کے لیے…

1 hour ago

Ramdas Athawale Criticised Rahul Gandhi: راہل گاندھی اور انڈیا اتحاد کی تحریک صرف لوگوں کو پریشان کرنے کے لیے ہے: رام داس اٹھاولے

مرکزی وزیر مملکت کا الزام، بار بار مارچ اور ریلیوں سے عام لوگوں کو مشکلات…

2 hours ago