بگ باس 19 کے گھر میں ایک بار پھر ڈرامہ عروج پر ہے۔ روزانہ کچھ نہ کچھ ایسا واقعہ پیش آتا ہے جو شو کو بار بار سرخیوں میں لے آتا ہے۔ اس بار نئے ایپیسوڈ کے پرومو میں شو کی نئی کنٹسٹنٹ مالتی چوہر اپنے بیان کے باعث خبروں میں آ گئی ہیں۔اس بار انہوں نے نہال چڈاساما کے بارے میں ایسی باتیں کہی ہیں جس پر سوشل میڈیا پر شدید ہنگامہ برپا ہے۔ یہاں تک کہ گزشتہ سیزن کے کنٹسٹنٹس بھی مالتی کی کلاس لے رہے ہیں۔ تو آئیے جانتے ہیں پورا معاملہ۔
مالتی نے نہال سے کہا یہ بات
ایپیسوڈ میں دکھایا گیا کہ جب نہال کچن میں کھانا بنا رہی تھیں، تو مالتی نے ان کے کپڑوں کو دیکھتے ہوئے طنز کرتے ہوئے کہا، ’’نہال نے آج پوری ڈریس پہنی ہے؟ واہ، آج اچھی لگ رہی ہو۔‘‘ ان کے ساتھ بیٹھی تانیہ متل نے بھی کہا، ’’کتنی بھی محنت کر لے، مجھے تو کبھی اچھی نہیں لگتی۔‘‘ اس پر مالتی نے پھر کہا، ’’ویسے بھی کبھی اچھی نہیں لگے گی کیونکہ نقلی ہے نا، خوبصورت نہیں ہے، ٹھیک ہے بس۔‘‘
ایسے مس انڈیا کیسے بن گئی؟
مالتی یہاں تک رکیں نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ نہال جیسی کوئی مس انڈیا بن گئی۔ انہوں نے کہا، ’’اب تک جتنی بھی پیجینٹ وِنرز دیکھی ہیں، وہ سب بہت گریسفل اور سلیقے والی ہوتی ہیں، لیکن یہ تو ہر وقت چلّاتی رہتی ہے۔ جب بھی چلّاتی ہے، بہت گندی لگتی ہے۔ سمجھ نہیں آتا کہ اسے مس انڈیا کیوں بنایا؟‘‘اس بیان نے نہ صرف بگ باس کے گھر میں بلکہ باہر بھی ہنگامہ مچا دیا ہے اور مالتی کے اس رویے پر سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…
وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…
ڈاکٹر کا الزام ہے کہ فلیٹ میں اتولیا سمیت 12 افراد موجود تھے۔ جیسے ہی…
نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…
یو پی ایس سی نے واضح کیا ہے کہ انٹرویو کی تاریخ یا وقت میں…
وزیراعظم مودی کے نام لکھے گئے خط میں ماہر تعلیم اور ممتاز دانشور پروفیسر اخترالواسع…