Munawar Faruqi Controversy: سلمان خون ہوسٹیڈ ریئلٹی شو بگ باس 17 کے فاتح (ونر) رہے اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی ایک بارپھر تنازعہ میں گھرگئے ہیں۔ دراصل، منور فاروقی نے ممبئی میں ایک اسٹینڈ اپ کامیڈی پرفارمنس کے دوران کونکن میں رہنے والے لوگوں سے متعلق مذاق مذاق میں کچھ ایسی بات کہہ دی تھیں کہ جنہیں دیکھنے کے بعد مہاراشٹر نونرمان سینا کے کچھ لیڈر اور بی جے پی لیڈر نتیش رانے ان کے خلاف بھڑک اٹھے تھے۔
منورفاروقی نے کامیڈی کرتے ہوئے استعمال کئے ہوئے ایک نازیبا الفاظ کی وجہ سے انہیں لوگوں کے غصے کا شکارہونا پڑا تھا۔ بی جے پی لیڈرنتیش رانے نے انہیں وارننگ بھی دے دی تھی۔ اب اس تنازعہ کے بعد منورفاروقی نے عوامی طور پر سبھی سے معافی مانگی ہے۔
کیوں تنازعہ کا شکار ہوئے منور فاروقی؟
دراصل، اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی نے کچھ ہفتے پہلے ایک شو کیا تھا، جس میں انہوں نے مہاراشٹر کے کونکنی برادری سے متعلق ایک تبصرہ کیا تھا اورنازیبا الفاظ کا استعمال کیا تھا۔ منور فاروقی نے کہا تھا کہ کونکنی لوگ ……. بناتے ہیں۔ یعنی کہ کونکنی لوگ بے وقوف بناتے ہیں۔ کونکنی برادری کے لئے منورفاروقی نے جن الفاظ کا استعمال کیا، اس پرتنازعہ ہوگیا۔ منورفاروقی پرکونکنی برادری کے لوگوں کا غصہ پھوٹ پڑا تھا۔
منور فاروقی نے ویڈیو شیئرکرکے مانگی معافی
منورفاروقی نے اپنے سوشل میڈیا پرایک ویڈیو پوسٹ شیئرکرتے ہوئے کونکن میں رہنے والے لوگوں سے معافی مانگی ہے۔ اس سے پہلے بھی منورفاروقی کے خلاف سال 2021 میں ہندو دیوی-دیوتاؤں کی توہین کرنے کے لئے شکایت درج کی گئی تھی۔ اس شکایت کے بعد منور فاروقی کوپولیس نے گرفتارکرلیا گیا۔ کچھ دنوں تک وہ پولیس کی حراست میں تھے۔ یہی وجہ ہے کہ کونکن کے موضوع پرتنازعہ بڑھ نہ جائے، اس سے پہلے ہی منورفاروقی نے کونکن میں رہنے والے تمام لوگوں سے معافی مانگ لی ہے۔
ارادہ ٹھیس پہنچانا نہیں تھا: منورفاروقی
منورفاروقی نے معافی مانگتے ہوئے مزید کہا کہ کچھ دن پہلے ایک پروگرام میں آڈینس سے میری کچھ بات چیت ہوئی تھی، لیکن یہ مذاق بھی نہیں تھا کہ صرف باتیں تھیں۔ اس وقت کونکن کے بارے میں کچھ باتیں سامنے آئی تھیں۔ میں جانتا ہوں کہ تلوج میں کئی لوگ رہتے ہیں، جو کونکن سے ہیں اورمیرے کئی سارے دوست بھی وہاں رہتے ہیں۔ تاہم ہم تھوڑا بھٹک گئے اور پوری بات ہی بدل گئی۔ ان کا مذاق اڑایا ہے تو ایسا نہیں تھا۔ میرا ارادہ کسی کو ٹھیس پہنچانے کا نہیں تھا۔
بی جے پی لیڈرنے ظاہرکی ناراضگی
منور فاروقی نے کہا کہ شو پرسبھی طبقے کے لوگ یعنی مراٹھی تھے، مسلم تھے اورہندو تھے۔ تاہم جب ہم اس طرح کی چیزیں انٹرنیٹ پر دیکھتے ہیں اوراسے نوٹس کرتے ہیں تب ہمیں سمجھ آتا ہے کہ معاملہ کیا ہے۔ میں معافی مانگنا چاہتا ہوں اورسبھی سے معذرت کا اظہارکرتا ہوں۔ واضح رہے کہ اس معاملے پر بی جے پی کے رکن اسمبلی نتیش رانے نے ردعمل ظاہرکیا تھا اوردھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں منورفاروقی جیسے ہرے سانپ کوپاکستان بھیجنے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا
پہلے بھی جیل جاچکے ہیں منور فاروقی
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی کئی بارمنورفاروقی کے جوکس پرتنازعہ ہوچکا ہے۔ سال 2021 میں منورفاروقی پرمذہبی جذبات کو مشتعل کرنے کا الزام لگا تھا۔ ان پرہندودیوی-دیوتاؤں پرمتنازعہ تبصرہ کرنے کا الزام لگا تھا۔ انہوں نے ہندودیوی دیوتاؤں پرمتنازعہ تبصرہ کیا تھا۔ انہیں جیل بھی جانا پڑا تھا۔ اس سے پہلے بھی وہ کئی حساس موضوع پر بول کرسرخیوں میں رہ چکے ہیں۔
بھارت ایکسپریس–
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…