انٹرٹینمنٹ

Bigg Boss 17: اپنے رشتے سے متعلق انکتا لوکھنڈے نے کیا بڑا انکشاف، کہا- ایک سال کے لئے وکی…

Bigg Boss 17: ٹی وی کا مشہورریئلٹی شو بگ باس-17 اس وقت سوشل میڈیا پرچھایا ہوا ہے۔ ان دنوں بگ باس کے گھرمیں خوب ہنگامہ مچا ہوا ہے۔ شو کے پہلے دن سے ہی انکتا لوکھنڈے اوروکی جین لائم لائٹ میں آگئے تھے۔ یہ کسی نہ کسی وجہ سے دونوں آپس میں بھڑجاتے ہیں۔ اب حال ہی میں کچن میں دونوں کے درمیان کھانے سے متعلق بحث ہوتی ہے اوراس سے مایوس ہوکرانکتا لوکھنڈے رونے لگتی ہیں۔ اس کے بعد خان زادی جب انکتا لوکھنڈے وکی جین اوران کی لو اسٹوری کے بارے میں پوچھتی ہیں تو انکتا بتاتی ہیں کہ کیسے ایک بار وکی انہیں چھوڑ کر چلے گئے تھے۔

وکی جین کی انکتا لوکھنڈے سے تکرار

بگ باس 17 کے تازہ ایپی سوڈ میں ہم نے دیکھا کہ خان زادی، وکی جین اور انکتا لوکھنڈے سے ان کی لواسٹوری کے بارے میں پوچھتی ہیں کہ کیا تم دونوں کو معلوم تھا کہ تم شادی کروگے؟ اس پرانکتا کہتی ہیں شروعات میں تو نہیں، لیکن وکی نے بعد میں مجھے پرپوزکیا۔ حالانکہ وکی جین نے مجھے ایک سال کے لئے مجھے چھوڑ دیا تھا اور پھر واپس آئے اور شادی کے لئے پرپوز کیا۔

انکتا لوکھنڈے کو چھوڑ کر کیوں گئے وکی جین؟

خان زادی نے پوچھا کہ وکی کیوں چلے گئے تھے چھوڑکر؟ اس پرانکتا کہتی ہیں کہ میری وجہ سے۔ ہمارے بیچ لڑائی ہوگئی تھی، لیکن پھر اس نے مجھے معاف کر دیا تھا۔ ویسے گھر میں بھی کئی بار لڑائی کے بعد انکتا، وکی کے پاس جاتی ہیں، لیکن وہ اداکارہ کے ساتھ جس طرح سے برتاو کرتے ہیں، سوشل میڈیا پر پھر ٹرول بھی ہوتے ہیں۔

کھانے سے متعلق ہوئی تھی بحث

حال ہی میں انکتا لوکھنڈے جب کھانا بنا رہی ہوتی ہیں تب خان زادی بار بار انہیں بتاتی ہیں کہ ایسا کرو ویسا کرو۔ اس سے انکتا لوکھنڈے کافی چڑھ جاتی ہیں اور کہتی ہیں کہ تو ہی کرلے پھر۔ وکی پھر خان زادی کو کہتے ہیں کہ تم ہی بنا لو یار، ویسے ہی راشن کم ہے تو اچھا کھانا بناو۔ انکتا اس سے کافی مایوس ہوتی ہیں اور پھر کہتی ہیں کہ تمہیں میرے ہاتھ کا ہی نہیں کھانا۔ اس پر وکی کہتے ہیں کہ بگ باس کے باہر تم نے اتنے سال میں کتنی بار میرے لئے کھانا بنایا ہے؟ انکتا کافی مایوس ہوجاتی ہیں اور رونے لگتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ وکی، میرے ہاتھ کا بنایا ہوا کھانا نہیں کھاتا اور باقی کوئی دوسرا بنائے تو کھاتا ہے۔ میں یہاں اس کے لئے ککنگ کرتی ہیں۔

   -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

2 hours ago