انٹرٹینمنٹ

Big B impressed by Abhishek’s acting: ابھیشیک کی اداکاری سے متاثر  ہوئےبگ بی، کہا- تمہاری تعریف کرنے سے مجھے کوئی نہیں روک سکتا

ممبئی:  میگا اسٹار امیتابھ بچن نے ’آئی وانٹ ٹو ٹاک‘، ’ہاؤس فل 5‘ اور ’کالیدھر لپتا‘ میں ابھیشیک بچن کے کام کی جم کر تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تینوں فلموں میں ان کی اداکاری شاندار ہے اورکوئی بھی انہیں اپنے بیٹے کی تعریف کرنے سے نہیں روک سکتا۔

’’کہیں  بھی ایسا نہیں لگا کہ یہ ابھیشیک بچن ہیں‘‘

امیتابھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ہندی میں ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’ایک سال میں تین فلمیں بنائیں اور تینوں میں الگ الگ کردار ادا  کیا۔ ’آئی وانٹ ٹو ٹاک‘، ’ہاؤس فل 5‘ اور ’کالیدھر لپتا‘ ، تینوں میں ایسی پرفارمنس دی جو ایک دم الگ تھا۔ کہیں  بھی ایسا نہیں لگا کہ یہ ابھیشیک بچن ہیں۔‘‘

’’تمہاری تعریف کرنے سےکوئی نہیں روک سکتا ‘‘

انہوں نے اپنی ایکس پوسٹ میں مزید لکھا، ’’ہر فلم میں ایسا لگا کہ وہی اصلی کردار ہے۔ آج کے دور میں، کسی الگ کردار کو نبھانا،  اسے صحیح سے سمجھنا اور پوری طرح سے  نبھا دینا، یہ خاصیت ہے،  ابھیشیک، تم نے دنیا کو دکھا دیا، میری دلی دعائیں اور بہت سارا پیار، ہاں ہاں ہاں، تم میرے بیٹے ہو اور مجھے تمہاری تعریف کرتے ہوئےکوئی نہیں روک سکتا۔‘‘

آپ کو بتا دیں کہ حال ہی میں ابھیشیک کی فلم ’کالیدھر لاپتا‘ ریلیز ہوئی تھی۔ اس میں انہوں نے کالیدھر نامی شخص کا کردار ادا کیا جو الزائمر کا شکار ہے اور اکثر اپنا نام بھول جاتا ہے۔ چار بہن بھائیوں میں سب سے بڑے کالیدھر نے اپنے والد کی موت کے بعد سب کو پالا ہے، لیکن اب جب وہ ایک سنگین بیماری میں مبتلا ہے، تو دولت کے لالچ میں اس سے جان چھڑانے کے لیے اس کا خاندان اسے کمبھ میلے میں چھوڑ کر چلا جاتا ہے۔ کسی کو ان پر شک نہ ہو، وہ کمبھ کے ہی کھویا پایا محکمہ میں کالیدھر کی گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کرا دیتے ہیں۔

وہیں، کالیدھر، جو کھو گیا ہے، ایک بچے سے ملتا ہے۔ وہ بچہ اور کالیدھر اچھے دوست بن جاتے ہیں۔ یہ فلم اپنے آپ سے محبت اور دوستی کی انوکھی کہانی بیان کرتی ہے۔ اس فلم کی ہدایت کاری مدھومیتا نے کی ہے۔

’ہاؤس فل 5‘ میں بھی انہوں نے اپنے کردار سے ناظرین کو خوب محظوظ کیا۔ فلم میں وہ جل بھوشن عرف جولی کے روپ میں نظر آتے ہیں۔ اس فلم میں کامیڈی اور سسپنس دونوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

ان کے علاوہ ابھیشیک نے ’آئی وانٹ ٹو ٹاک‘ میں ارجن سین کا کردار ادا کیا ہے جو اپنی بیوی سے الگ رہتا ہے۔ ایک دن اسے پتہ چلتا ہے کہ وہ کینسر میں مبتلا ہے اور اس کے پاس زندہ رہنے کے صرف 100 دن باقی ہیں۔ یہ فلم کینسر سروائور کو زندگی جینا سکھاتی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

UP MLC Elections: اکھلیش یادو کا بڑا داؤ، تو یوگی آدتیہ ناتھ کی دھواں دھار ریلیاں! یوپی کی 11 ایم ایل سی نشستوں پر سیاسی گھمسان

اتر پردیش میں قانون ساز کونسل کے انتخابات اسمبلی الیکشن سے پہلے دونوں جماعتوں کے…

24 minutes ago

PM Narendra Modi: لیہہ ایئرپورٹ سے زانسکار تک چمکے گا لداخ، وزیر اعظم نریندر مودی 3,350 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا کریں گے افتتاح

وزیر اعظم نریندر مودی 15 اکتوبر کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے لداخ میں تقریباً 3,350…

30 minutes ago

Mayawati : یوپی کے کنٹریکٹ ملازمین کے حق میں مایاوتی کی آواز، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے کیا خاص مطالبہ

مایاوتی نے اپنے بیان میں ان ملازمین کا بھی ذکر کیا جو مستقل ملازمت سمیت…

1 hour ago

Rahul Gandhi at Press Conference: وزیر اعظم سے لے کر سپاہی تک کو سزا دلوائیں گے، پریس کانفرنس میں راہل گاندھی کا اعلان

راہل گاندھی نے پولیس اہلکاروں کے مبینہ تشدد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں…

3 hours ago