قومی

’دفتر سے باہر جائیے…‘سماجوادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ اقرا حسن نے اے ڈی ایم پر لگایا بدسلوکی کرنے کا الزام، جانچ کمیٹی کی تشکیل

اترپردیش کے کیرانہ سے سماجوادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ اقرا حسن اس وقت سرخیوں میں بنی ہوئی ہیں۔ رکن پارلیمنٹ نے ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ (اے ڈی ایم) پر سنگین الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اے ڈی ایم نے ان کے ساتھ غلط برتاؤکیا ہے۔ اے ڈی ایم نے مبینہ طورپراقرا حسن سے کہا کہ دفترسے باہرجائیے۔ اسی کے بعد اے ڈی ایم پرالزام لگاتے ہوئے اقرا حسن نے سہارنپورکے منڈل کمشنرسے اس کی تحریری شکایت کی ہے۔ یہ پورا معاملہ گزشتہ یکم جولائی ہے۔

اطلاعات کے مطابق، کیرانہ کی رکن پارلیمنٹ اقرا حسن سہارنپور کی چھٹمل پورسے نگرپنچایت چیئرمین شمع پروین کے ساتھ علاقے کی پریشانیوں سے متعلق ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ (اے ڈی ایم) سے ملنے گئی تھیں۔ تبھی دوپہرایک بجے اے ڈی ایم سے رابطہ کرنے پرپتہ چلا کہ وہ ابھی لنچ کے لئے گئے ہوئے ہیں۔ لنچ کے بعد اقرا حسن تقریباً تین بجے اے ڈی ایم کے دفترپہنچیں۔

کیا ہے پورا معاملہ؟

اقرا حسن چودھری کے ساتھ موجود چھٹمل پورکی نگرپنچایت چیئرمین کواے ڈی ایم نے کسی معاملے میں ڈانٹ دیا تھا۔ اقرا حسن نے جب بیچ میں مداخلت کی تواے ڈی ایم سنتوش بہادرنے اقرا حسن کومبینہ طورپراپنے دفترسے باہرنکلنے کے لئے کہہ دیا۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ یہ ان کا دفترہے اوروہ کچھ بھی کہنے اورکرنے کے لئے آزاد ہیں۔

اقرا حسن نے کی اے ڈی ایم کی شکایت

سماجوادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ اقرا حسن نے اے ڈی ایم کی ایک تحریری شکایت سہارنپورکے منڈل کمشنراٹل رائے کے ساتھ ساتھ چیف سیکرٹری (تقرری) سے بھی کی ہے۔ اس کے علاوہ ایک شکایت خط لکھنؤ میں بھی بھیجا گیا ہے۔ اقرا حسن کی طرف سے کی گئی شکایت کے بعد منڈل کمشنرنے ڈی ایم سہارنپورمنیش بنسل کو پورے معاملے کی جانچ کے احکامات دیئے ہیں۔

اے ڈی ایم سنتوش کمارنے دی صفائی

اقرا حسن کی طرف سے معاملے کو اٹھائے جانے کے بعد اے ڈی ایم سنتوش بہادرنے صفائی دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے رکن پارلیمنٹ کے ساتھ کوئی بھی بدسلوکی نہیں کی ہے، جو الزام لگائے جا رہے ہیں وہ بے بنیاد ہے۔ معاملہ کے سامنے آنے کے بعد ڈی ایم سہارنپور منیش بنسل نے کہا کہ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی سبھی افسران کو احکامات دیئے گئے ہیں کہ کسی بھی عوامی نمائندہ کے ساتھ بہتر طریقے سے پیش آیا جائے۔ وہیں، دوسری طرف منڈل کمشنر کا کہنا ہے کہ کیرانہ کی رکن پارلیمنٹ کی طرف سے بدسلوکی کی شکایت کی گئی ہے۔ اس پر ڈی ایم کو جانچ کے احکامات دے دیئے گئے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Meerut Blue Drum Murder Case: میرٹھ کے نیلے ڈرم قتل معاملے میں عدالت کا بڑا فیصلہ، ساحل اور مسکان کو پھانسی کی سزا

میرٹھ کے مشہور سوربھ راجپوت قتل معاملے میں عدالت نے مسکان رستوگی اور اس کے…

22 minutes ago

UP MLC Elections: اکھلیش یادو کا بڑا داؤ، تو یوگی آدتیہ ناتھ کی دھواں دھار ریلیاں! یوپی کی 11 ایم ایل سی نشستوں پر سیاسی گھمسان

اتر پردیش میں قانون ساز کونسل کے انتخابات اسمبلی الیکشن سے پہلے دونوں جماعتوں کے…

1 hour ago

PM Narendra Modi: لیہہ ایئرپورٹ سے زانسکار تک چمکے گا لداخ، وزیر اعظم نریندر مودی 3,350 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا کریں گے افتتاح

وزیر اعظم نریندر مودی 15 اکتوبر کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے لداخ میں تقریباً 3,350…

1 hour ago