انٹرٹینمنٹ

Bhool Bhulaiyaa 3 Collection Day 3: ‘بھول بھولیا 3’ نے تیسرے دن ‘سنگھم اگین’ کو دی مات

 کارتک آرین کی بہت زیادہ انتظار کی جانے والی فلم بھول بھولیا 3 اس دیوالی پر سنیما گھروں میں رونق ہوئی  اور ہٹ ہوگئی۔ فلم کے ساتھ اجے دیوگن – روہت شیٹی کی ملٹی اسٹارر فلم سنگھم اگین بھی ریلیز ہوئی۔

قابل  ذکر بات یہ ہے کہ  اس کلیش سے بھول بھولیا 3 کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ فلم نے صرف 3 دنوں میں بمپر کمائی کی ہے۔ فلم کی تیسرے دن کی کمائی سے متعلق ابتدائی اعداد و شمار بھی سامنے آئے ہیں۔ تو آئیے جانتے ہیں کہ فلم نے اب تک کتنا کما لیا ہے۔

بھول بھولیا 3 کا باکس آفس کلیکشن

ساکنلک کے مطابق  کارتک آرین-ودیا بالن اور مادھوری دکشٹ کی فلم نے پہلے دن 35.5 کروڑ روپے کی اوپننگ کی۔ فلم کی کمائی دوسرے دن مزید بڑھ گئی اور 36.5 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔

فلم نے تیسرے دن دوپہر 2 بجکر 10 منٹ تک 10.23 کروڑ کی کمائی کر لی ہے اور اس کے ساتھ فلم کا کل کلیکشن 82.73 کروڑ ہو گیا ہے۔ ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ ان اعداد و شمار میں تبدیلی ممکن ہے کیونکہ یہ ابتدائی اعداد و شمار ہیں۔ لیکن حیرت انگیز بات یہ ہے کہ کاپی اپ ڈیٹ ہونے تک سنگھم اگین نے تیسرے دن صرف 10.09 کروڑ ہی کمائے ہیں۔ وہیں بھول بھولیا 3 10.23 کروڑ روپے کما کر آگے نلکتے دکھائی دے رہی ہے۔

بھول بھولیا 3 نے کئی ریکارڈ بنائے

اس فلم نے ریلیز ہوتے ہی کئی ریکارڈ بنائے۔ یہ فلم کارتک آرین کی سب سے بڑی اوپنر بن گئی۔ اس سے پہلے اسی فلم کا دوسرا حصہ یعنی بھول بھولیا 2 کارتک کے کریئر کی سب سے بڑی اوپنرر تھی۔

اس کے علاوہ یہ فلم ودیا بالن-مادھوری دکشٹ کے کیریئر کی سب سے بڑی اوپننگ فلم بھی بن گئی ہے۔ اس کے علاوہ، فلم نے کارتک کی پیار کا پنچنامہ 2 (64.1 کروڑ) کو صرف 2 دنوں میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

کیا بھول بھولیا 3 پہلے ویک اینڈ میں بھول بھولیا 2 کا ریکارڈ توڑ پائے گی؟

کارتک آرین کی پچھلی بلاک بسٹر فلم بھول بھولیا 2 نے پہلے ہفتے میں 92.05 کروڑ روپے کمائے تھے۔ شائقین اس بات کو لے کر پرجوش ہیں کہ کارتک آرین کب اس فلم کا یہ ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوں گے۔

بھول بھولیا کے بارے میں 3

بھول بھولیا 3سال 2007 میں ریلیز ہونے والی بھول بھولیا کی تیسری قسط ہے۔ اس ہارر کامیڈی کو انیس بزمی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ فلم میں کارتک آرین کے ساتھ دو اداکارہ ودیا بالن-مادھوری دکشٹ ہیں۔ اس کے علاوہ راجپال یادو اور سنجے مشرا سمیت کئی جانے پہچانے چہرے بھی فلم میں کامیڈی کرتے نظر آئے ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

7 minutes ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

44 minutes ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد ایک انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

56 minutes ago