Dream Girl 2 BO Collection: آیوشمان کھرانہ اور اننیا پانڈے کی ڈریم گرل 2 کو ناقدین کے ساتھ ساتھ لوگوں کی جانب سے بھی پزیرائی مل رہی ہے۔ ڈریم گرل 2 کا نام ان فلموں میں سے ایک بن گیا ہے۔اس طر ح کی فلمو ں کی وجہ سے سے بالی ووڈ کی چمک لوٹ رہی ہے۔ اداکار آیوشمان ایک بار پھر بڑے پردے پر ‘پوجا’ بن کر ناظرین کا دل جیت رہے ہیں۔ فلم نے 8 دنوں میں 77.70کروڑ روپے کمائے۔ فلم نے 9ویں دن بھی اچھا کلیکشن کیا ہے۔ فلم کا ٹوٹل کلیکشن کتنا رہا، جانتے ہیں اس رپورٹ میں۔
ڈریم گرل 2 کی کلیکشن کیسا رہا ہے؟
آیوشمان کھرانہ کی فلم ڈریم گرل 2 کو ناظرین کی جانب سے بے پناہ پیار مل رہا ہے۔ فلم تیزی سے 100 کروڑ کے قریب پہنچ رہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق فلم نے 9ویں دن 6 کروڑ روپے کا بزنس کر لیا ہے۔ ایسے میں فلم کی کل کمائی تقریباً 77.70 کروڑ روپے ہو گئی ہے۔ ڈریم گرل 2 اس ہفتے کے آخر میں 100 کروڑ کلب میں داخل ہونے کی پوری امید ہے۔
ڈریم گرل 2 ایوشمان کھرانہ کے کیریئر کی سب سے بڑی ہٹ فلموں میں سے ایک ہے۔ ڈریم گرل 2، 2019 کی فلم کا سیکوئل ہے۔ ڈریم گرل 2 کئی ریکارڈ توڑ سکتی ہے۔ ایوشمان کھرانہ کی اداکاری کو کافی پسند کیا جا رہا ہے۔
ایوشمان کھرانہ کی فلمیں نہ صرف تفریح بلکہ پیغام کے لیے بھی جانی جاتی ہیں۔ ان کی فلموں کو ناظرین کے ساتھ ساتھ ناقدین بھی پسند کرتے ہیں۔ آیوشمان کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں پر ایک نظر…
ڈریم گرل 2 کو راج شانڈیلیا نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ فلم میں آیوشمان کے ساتھ اننیا پانڈے، منجوت سنگھ، انو کپور، وجے راج، پریش راول اور راجپال یادیو اہم کرداروں میں نظر آ رہے ہیں۔
ڈریم گرل 2′ ریلیز کا اثر ‘گدر 2’پر
ایوشمان کھرانہ کی فلم ‘ڈریم گرل 2’ ریلیز ہوئی جس کا اثر ‘گدر 2’ کے باکس آفس پر پڑا۔ اس کے بعد سے دونوں فلموں کی کمائی میں اتار چڑھاؤ آیا ہے، وہیں اس ہفتہ کو دونوں فلموں نے 6-6 کروڑ روپے کا یکساں مجموعہ کیا۔
جیتے اور مسکان کی جوڑی نے دل جیت لیے
‘گدر 2’ باکس آفس پر مسلسل ریکارڈ بنا رہی ہے۔ تارا سنگھ اور سکینہ کے علاوہ اب جیتے اور مسکان کی جوڑی کو بھی ناظرین پسند کر رہے ہیں۔ فلم میں دونوں کی کیمسٹری نے مداحوں کا دل جیت لیا ہے۔
بھارت ایکسپریس
لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…