انٹرٹینمنٹ

Awarapan2: عمران ہاشمی اور دیشا پٹانی کی فلم آوارہ پن 2 کا باکس آفس پر مچاطوفان، صرف دو دن میں 50 کروڑ کلب میں انٹری

نئی دہلی : عمران ہاشمی کی فلم آوارہ پن 2 نے ریلیز کے صرف دو دن میں باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کرتے ہوئے 50 کروڑ روپے کے کلب میں انٹری کرلی ہے۔ فلم کو شائقین کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے اور اس کے گانے بھی ناظرین میں خاصے مقبول ہو رہے ہیں۔ فلم کی ابتدائی کمائی نے عمران ہاشمی کے کیریئر میں اسے ایک اہم فلم بنا دیا ہے۔

دوسرے دن 33.75 کروڑ روپے کا نیٹ کلیکشن

سیکنلک کے مطابق ’آوارہ پن 2‘ نے دوسرے دن ہندوستانی باکس آفس پر 33.75 کروڑ روپے کا نیٹ کلیکشن کیا، جبکہ فلم کی مجموعی یعنی گراس کمائی 40.50 کروڑ روپے رہی۔ فلم کو دوسرے دن ملک بھر میں 10,496 شوز ملے اور اس کی اوکیوپینسی تقریباً 55 فیصد ریکارڈ کی گئی۔فلم نے دو دن میں مجموعی طور پر 55.75 کروڑ روپے کا نیٹ کلیکشن کرلیا ہے، جبکہ اس کا گراس کلیکشن 66.90 کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔ اس طرح فلم نے ریلیز کے ابتدائی دو دنوں میں ہی 50 کروڑ روپے کے کلب میں جگہ بنا لی ہے۔دنیا بھر میں بھی فلم کی کارکردگی مضبوط نظر آرہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ’آوارہ پن 2‘ نے اب تک عالمی سطح پر 72.90 کروڑ روپے کا کلیکشن کیا ہے، جبکہ بیرون ملک مارکیٹ سے فلم نے تقریباً 6 کروڑ روپے کمائے ہیں۔

عمران ہاشمی اور دیشا پٹانی مرکزی کرداروں میں

’آوارہ پن 2 رومانس اور ایڈونچر پر مبنی فلم ہے، جس میں عمران ہاشمی اور دیشا پٹانی مرکزی کرداروں میں نظر آرہے ہیں۔ معروف اداکارہ شبانہ اعظمی بھی فلم کا حصہ ہیں۔ فلم کی ہدایت کاری نتن ککڑ نے کی ہے، جبکہ وشنو راؤ نے سنیماٹوگرافی کی ذمہ داری سنبھالی ہے۔ فلم کے پروڈیوسر وشیش بھٹ ہیں۔یہ فلم 2007 میں ریلیز ہونے والی عمران ہاشمی کی فلم ’آوارہ پن‘ کا سیکوئل ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پہلی فلم نے ریلیز کے وقت باکس آفس پر خاص کارکردگی نہیں دکھائی تھی، تاہم بعد میں اسے شائقین کی جانب سے کافی پسند کیا گیا۔ فلم کے گانے بھی وقت کے ساتھ مقبول ہوئے اور آج تک مداح انہیں پسند کرتے ہیں۔

رومانٹک اور ایکشن اوتار میں عمران ہاشمی کو پسند کر رہے مداح

عمران ہاشمی کو رومانوی اور ایکشن کرداروں میں شائقین کی جانب سے ہمیشہ خاص پذیرائی ملتی رہی ہے۔ طویل عرصے بعد اداکار ایک بار پھر اسی انداز کے کردار میں نظر آرہے ہیں اور ابتدائی ردعمل سے ظاہر ہوتا ہے کہ مداح ان کی نئی پیشکش سے خوش ہیں۔فلم کی کاسٹنگ کو لے کر پہلے یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ خاتون مرکزی کردار کے لیے مانوشی چھلر کے نام پر غور کیا جارہا ہے، لیکن بعد میں شیڈولنگ سے متعلق مسائل کی وجہ سے ان کے فلم میں شامل ہونے کی بات آگے نہیں بڑھ سکی۔ بعد میں ایسی اطلاعات بھی سامنے آئیں کہ مانوشی کو اس کردار کے لیے نہ تو اپروچ کیا گیا تھا اور نہ ہی ان پر غور کیا گیا تھا۔

پورن گبی نے ولن کے کردار میں بٹوری توجہ

فلم میں انیرودھ راول بھی اہم کردار میں نظر آرہے ہیں، تاہم عمران ہاشمی کے علاوہ پورن گبی بھی شائقین کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔ پورن گبی فلم میں ولن کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ وہ اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ موسیقار بھی ہیں اور معروف بالی ووڈ اداکارہ وامیکا گبی کے چھوٹے بھائی ہیں۔فلم کی ابتدائی باکس آفس کارکردگی اور شائقین کے ردعمل کو دیکھتے ہوئے آنے والے دنوں میں ’آوارہ پن 2‘ کی کمائی میں مزید اضافے کی توقع کی جارہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Amit Shah launches Mission Uttarakhand: امت شاہ نے ’مشن اتراکھنڈ‘ کا کیا آغاز، مسلسل تیسری بار بی جے پی حکومت بنانے کے لیے 65 سے زیادہ سیٹوں کا ہدف

اتراکھنڈ یومِ تاسیس کی تقریب میں کانگریس اور راہل گاندھی پر سخت تنقید کرتے ہوئے…

23 minutes ago

PM Modi meets Suryakumar Yadav: وزیراعظم مودی سے سابق بھارتی ٹی-20 کپتان سوریہ کمار یادو اور ان کے اہل خانہ کی ملاقات

سوریہ کمار اپنے اہل خانہ کے ساتھ نئی دہلی میں وزیر اعظم سے ملاقات کی۔…

30 minutes ago

Supreme Court refuses suspend Tarun Tejpal 10 Year Sentence: ترون تیج پال کو سپریم کورٹ سے ایک اور جھٹکا، 10 سال کی سزا پر روک لگانے سے انکار

وہیں گوا حکومت کی جانب سے پیش ہوئے سالیسٹرجنرل تشارمہتا نے ترون تیج پال کی…

36 minutes ago

’نہرو کی خواہشوں نے شمال مشرق کو پیچھے چھوڑ دیا…‘ راہل گاندھی پر بی جے پی ایم پی نشی کانت دوبے نے اٹھائے بڑے سوال

نشی کانت دوبے نے اپنے بیان میں جواہرلال نہرو کی پالیسیوں پربھی سنگین سوال اٹھائے۔…

2 hours ago

Notice Movie Review: ایک سو پچاس سال پرانی دکان پر سرکاری نوٹس، نظام سے ٹکرائے ارون گوول

’نوٹس‘ کی سب سے بڑی خوبی اس کا سماجی موضوع اور ارون گوول و دیپیکا…

2 hours ago