ارجن کپور نے ملائیکہ اروڑہ سے بریک اپ کی تصدیق ، کہا کہ میں اب سنگل ہوں
ارجن کپوران دنوں اپنی آنے والی فلم ’سنگھم اگین‘ کو لے کر خبروں میں ہیں۔ ‘سنگھم اگین’ کی پوری ٹیم ان دنوں فلم کی تشہیر میں مصروف ہے۔ حال ہی میں ‘سنگھم اگین’ کی اسٹار کاسٹ نے دیپوتسو کی تقریبات میں حصہ لیا۔ اس دوران ارجن کپور بھی نظر آئے۔ انہوں نے ایک مختصر تقریر کی اورملائکہ اروڑہ کے ساتھ اپنے بریک اپ کی تصدیق بھی کی۔
دیپوتسو کے جشن کے دوران، ارجن کپور سیاہ رنگ کی پینٹ اور سفید اور سیاہ پرنٹ شدہ شرٹ پہنے ہوئے نظر آئے۔ اس دوران وہ فلم کی ٹیم کے ساتھ نظر آئے۔ اجے دیوگن کے علاوہ ٹائیگر شراف، ہدایت کار روہت شیٹی بھی وہاں موجود تھے۔ انہوں نے تقریرمیں کہا- ‘ابھی میں سنگل ہوں، میں ریلیکس ہوں، انہوں نے مجھے بتایا کہ وہ لمبا اور خوبصورت بتا دیا تو ، تو ایسا لگا جیسے وہ شادی کی بات کر رہے ہیں ۔لیکن میں سنگل ہوں۔ دیوالی مبارک ہو۔
‘سنگھم اگین’ کے حوالے سے مداحوں سے اپیل
ارجن کپور نے مزید لکھا – ‘میں وہی کہوں گا جو اجے اور ٹائیگر پہلے ہی کہہ چکے ہیں، ہم نے آپ کے لیے بہت پیار سے فلم بنائی ہے، مجھے امید ہے کہ آپ سب ہمارے اور ہماری فلم کے ساتھ دیوالی منائیں گے۔ یہاں آنے کے لیے آپ سب کا شکریہ۔ میں مراٹھی سوچ کر آیا تھا ۔لیکن ابھی زبان سے نہیں نکل رہا، اگلی بار آؤں گا پوری مراٹھی میں بات کروں گا۔ تب تک جئے مہاراشٹر۔
ارجن کئی سالوں سے ملائیکہ اروڑہ کے ساتھ تعلقات میں تھے
آپ کو بتا دیں کہ ارجن کپور 2017 سے ملائیکہ اروڑہ کے ساتھ تھے۔ دونوں کافی عرصے تک رشتے میں رہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ان کے بریک اپ کی خبر چند ماہ قبل سامنے آئی تھی۔ لیکن ملائیکہ اروڑہ ارجن نے اس پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔ اب ارجن کپور کے اس بیان سے واضح ہو گیا ہے کہ انہوں نے ملائکہ اروزہ سے علیحدگی اختیار کر لی ہے اور اب وہ سنگل ہیں۔
بھارت ایکسپریس
ہندوستانی ٹیم نے سال 2025 میں آج ہی کے دن 52 سال سے چلے آرہے…
وزیر اعظم دفتر کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وزیر اعظم کا…
محبوبہ مفتی نے کشمیری نوجوانوں کو مبینہ طور پر ہراساں کئے جانے، مقامی ملازمین کو…
نئی دہلی: ایودھیا کے رام مندرمیں مبینہ طورپرچڑھاوا چوری اورمالی بے ضابطگیوں کے معاملے میں…
اشوک گہلوت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ حادثے میں اپنے اہل…
ریلائنس انڈسٹریز کے شیئرز میں زبردست تیزی کے نتیجے میں کمپنی کی مارکیٹ ویلیو میں…