24 دسمبر کو ارباز خان نے ممبئی میں اپنی بہن ارپیتا کے گھر ایک تقریب میں مشہور میک اپ آرٹسٹ شوری ٰخان سے نکاح کرلیاہے ۔ ارباز خان کی خوشی میں ان کے بڑے بھائی اور بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان سمیت ان کی پوری فیملی اس خوشی کے موقع پر ان کے ساتھ موجود تھی۔ یہاں تک کہ ان کے بیٹے ارہان خا ن نے بھی اپنے پاپا کی شادی میں شرکت کی۔ ارباذخان اور شوری ٰکی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ مداحوں کے لیے دولہا ارباز خان نے اب اپنے سوشل میڈیا پر نکاح کی تقریب کی بہت سی تصاویر شیئر کی ہیں۔
ارباز خان نے شوریٰ خان کے ساتھ اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کیں
ارباز خان نے اپنے انسٹاگرام پر نکاح کی تقریب کی تازہ ترین تصاویر شیئر کی ہیں۔ پہلی تصویر دل کو چھو لینے والے لمحے کو محسوس کراتی ہے ۔جہاں قاضی نکاح پڑھا رہیں ہیں اور دولہا اور دلہن خوشی ظاہر کر رہے ہیں۔ تصویر میں ارباز خان کے والدین سلیم خان اور سلمیٰ خان ان کے بھائی سلمان خان، بیٹے ارہان خان اور بہن الویرا خان اگنی ہوتری کو بھی نئے جوڑے کے ساتھ آ پ دیکھ سکتے ہیں ۔
دوسری تصویر میں پورا خاندان اس خوش کے خاندانی پوز دیتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔ تصویر میں ارپیتا خان شرما، آیوش شرما، اتل اگنی ہوتری، سہیل خان، ہیلن اور خاندان کے بہت سے افراد نظر آ رہے ہیں۔ اس کے بعد کی تصاویر میں دولہا میاں ارباز اپنے بیٹے کے ساتھ اپنی دلہن شوریٰ کے ساتھ پوز دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ایک آخری تصویر میں ارباز خان اور ان کا بیٹا خوشی کے لمحات سے لطف اندوز ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ ان تصاویر کے ساتھ ارباز نے کیپشن میں لکھا، “یہ تم ہو، یہ میں ہوں، یہ ہم ہیں۔”
ارباز خان نے دوسری شادی شوری ٰکی
قابل ذکر با ت یہ ہےکہ 56 سالہ ارباز خان نے شوریٰ سے دوسری شادی کی ہے۔ اس سے قبل اداکار نے ملائکہ اروڑہ سے شادی کی تھی ۔ شادی کے 19 سال بعد جوڑے نے 2016 اور 2017 میں علیحدگی کا اعلان کیا۔
سرکاری طور پر طلاق ہو گئی۔ ارباز اور ملائکہ اروڑہ کا ایک بیٹا ارہان خان ہے۔ ملائکہ طلاق کے بعد اپنی زندگی میں بھی آگے بڑھ چکی ہیں اور اداکار ارجن کپور کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔
بھارت ایکسپریس
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…