اپنی پہچان اور اپنے شناختی چوغہ سے باہر نکلنے کی کوشش کررہے سعودی عرب کے مسلمان ان دنوں دنیا بھر میں انٹرٹنمنٹ کا ذریعہ بنتے چلے جارہے ہیں ،چونکہ ہر کچھ بعد کوئی نہ کوئی ایسی ویڈیو سعودی شیخ وشیخوخہ کی آہی جاتی ہے جو انٹرنٹ پر سنسنی پھیلا دیتی ہے ۔ اب جبکہ ریاض میں فلمی ستاروں کا بازار سجا ہوا ہے اور رقص وسرور کی شبابہ روز گہماگہمی ریاض کی فضاوں کو مسحور کررہی ہیں تو پھر سعودی شیخ بھلا کیسے پیچھے رہ سکتے ہیں ،انہوں نے بھی جم کر ناچنا اور گانا شروع کردیا ہے۔اور ان کے ناچنے اور گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا میں ایک بار پھر سنسنی پھیلا رہی ہے۔
دراصل ریاض کنیکٹ پروگرام میں شاہ رخ کی فلم راون کا مشہور گانا بجاہو یا نہیں ،لیکن ایک شادی میں جیسے یہ گانا بجا، عربی مردوں نے کمر لچکانا اور ٹھمکے لگانا شروع کردیا۔ شاہ رخ کی فلم کا گانا چھمک چھلوعربی مردوں کے ڈانس کی بدولت ایک بار پھر ٹرینڈ میں آگیا ہے۔ ایک بار پھر سے لوگ اس گانے کو سننے کے بجائے دیکھنے لگے ہیں اور اس میں وہ کرینہ کپور یا شاہ رخ خان کے بجائے عربی مردوں کو ڈانس کرتے دیکھ رہے ہیں اور کچھ زیادہ ہی لطف اندوز ہورہے ہیں ۔ ویڈیو کا لنک ذیل میں دیا جارہا ہے آپ بھی دیکھئے اور اپنی رائے کا اظہار کیجئے
سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو پر خوب تبصرہ کررہے ہیں ۔ ایک صارف نے لکھا، ’’ویسے عرب ہندوستانی فلموں کو بہت پسند کرتے ہیں…‘‘ ایک دوسرے نے تبصرہ کیا، ’’یو حبیبی، ہندوستان میں خوش آمدید‘‘۔ ایک تیسرے صارف نے مزید کہا، “ہندوستانی موسیقی کی طاقت۔” اور چوتھے نے کہا، “یہ گانا بہت مشکل ہے۔ ایک صارف نے یہ بھی لکھا کہ شاہ رخ خان سے زیادہ اچھا ڈانس ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…