انٹرٹینمنٹ

Hanuman Ansh: رام للا کے درشن کے بعد جذباتی ہوئیں ’ہنومان انش‘ کی پروڈیوسر انوپریا ناگر، میڈیا پارٹنر ’بھارت ایکسپریس‘ کا ادا کیا شکریہ

مذہبی فلم ’ہنومان انش‘ کی کامیابی کے بعد فلم کی پروڈیوسر انوپریا ناگر ایودھیا پہنچیں۔ اپنے اس دورے کے دوران انہوں نے سب سے پہلے شری رام جنم بھومی مندر میں رام للا کے درشن کیے اور رسم و رواج کے مطابق پوجا و ارچنا کرکے آشیرواد لیا۔ اس کے بعد وہ ہنومان گڑھی پہنچیں اور بجرنگ بلی کے دربار میں بھی حاضری دی۔ ایودھیا میں مذہبی مقامات کے درشن کے ساتھ انوپریا ناگر نے شری رام جنم بھومی مندر ٹرسٹ کے صدر مہنت نرتیہ گوپال داس سے بھی ملاقات کی۔ وہ منی رام داس چھاؤنی واقع ان کے آشرم پہنچیں، جہاں انہوں نے مہنت نرتیہ گوپال داس سے آشیرواد لیا۔

مہنت نرتیہ گوپال داس نے اعزاز سے نوازا

ملاقات کے دوران مہنت نرتیہ گوپال داس نے فلم ’ہنومان انش‘ کے حوالے سے انوپریا ناگر کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے پروڈیوسر انوپریا کو تعریفی سند پیش کرکے اعزاز سے بھی نوازا۔ اس موقع پر فلم کی کامیابی اور اس سے جڑی کوششوں کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ انوپریا ناگر کے لیے ایودھیا کا یہ دورہ خاص رہا۔ ایک طرف جہاں انہوں نے رام للا اور ہنومان جی کے درشن کرکے آشیرواد لیا، وہیں دوسری جانب مہنت نرتیہ گوپال داس سے ملاقات اور اعزاز حاصل کرنا بھی ان کے لیے ایک اہم موقع رہا۔

’بھارت ایکسپریس‘ کا ادا کیا شکریہ

ایودھیا میں ’بھارت ایکسپریس‘ کے نامہ نگار منمیت گپتا سے خصوصی گفتگو کے دوران انوپریا ناگر نے فلم ’ہنومان انش‘ کو ناظرین کی جانب سے ملنے والی حمایت پر بھی بات کی۔ انہوں نے فلم کے میڈیا پارٹنر ’بھارت ایکسپریس‘ کے تئیں اظہارِ تشکر کیا۔ انوپریا ناگر نے کہا کہ فلم کو ناظرین تک پہنچانے اور اس کی تشہیر و پروموشن میں میڈیا کا اہم کردار رہا ہے۔ فلم کی کامیابی کے بعد ایودھیا پہنچ کر مذہبی مقامات پر درشن کرنا ان کے لیے ایک یادگار تجربہ رہا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abdul Awwal

Recent Posts

Riyadh Airport Attack: سعودی عرب کے ریاض ایئرپورٹ پر بھیانک حملہ، 12 افراد ہلاک، 300 سے زائد زخمی، 11 ہندوستانی بھی متاثر

ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملے میں بھاری جانی نقصان کی…

9 hours ago

LG Dr. Dinesh Sharma: شری وجئے پورم میں پہلی بار ڈانڈیا مہوتسو کا انعقاد، لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے کی شرکت

انڈمان و نکوبار جزائر کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے شاردیہ نوراتری کے مبارک…

9 hours ago

LG Inaugurated MT IRIS: انڈمان و نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر نے انڈین آئل کے نئے بارج ’ایم ٹی آئرس‘ کا کیا افتتاح

دور دراز جزائر تک ایندھن کی محفوظ اور قابل اعتماد فراہمی کو ملے گی تقویت،…

9 hours ago

LPU Student Suicide: پنجاب، ایل پی یو کے طالب علم کی خودکشی، پی جی کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ملی لاش، علاقے میں ہلچل

جالندھر میں واقع لوولی پروفیشنل یونیورسٹی (ایل پی یو) کے 21 سالہ طالب علم کی…

9 hours ago