انٹرٹینمنٹ

Anu Malik Became Emotional: ’’چودھا سال کے کم عمر بچے پر کیا بھروسہ‘‘، آشا بھوسلے کے انتقال پر انو ملک ہوگئے جذباتی

اداکاروں سے لے کر گلوکاروں تک سبھی آشا تائی کے ساتھ گزارے لمحات کو یاد کر رہے ہیں۔ اب گلوکار انو ملک، اوشا اتھوپ اور اداکار رجت بیدی نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ گلوکار انو ملک نے آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے کہا، یہ بہت افسوسناک خبر ہے، میرے لیے، میرے خاندان کے لیے، پورے ملک کے لیے اور میں کہوں گا کہ پوری دنیا کے لیے۔

آشا بھوسلے جیسی عظیم فنکار دوبارہ اس دنیا میں نہیں آئیں گی

آشا بھوسلے جیسی عظیم فنکار دوبارہ اس دنیا میں نہیں آئیں گی۔ 1977 میں جب میں تقریباً 14 سال کا تھا، تب میں نے جو پہلا گانا گایا تھا، اس میں انہوں نے ایک لائن گائی تھی۔ اس وقت ایک چھوٹے بچے پر اعتماد کرنا بہت بڑی بات ہوتی ہے۔ میرے والد نے کہا تھا کہ ان جیسی عظیم آواز دنیا میں کسی اور کی نہیں ہو سکتی، اور وہ بالکل درست تھے۔ آشا بھوسلے ایک ہی تھیں اور ہمیشہ ایک ہی رہیں گی۔”وہیں گلوکارہ اوشا اتھوپ نے یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان کا تعلق صرف آشا بھوسلے سے نہیں بلکہ ان کے خاندان کے دیگر بڑے گلوکاروں سے بھی تھا۔ انہوں نے آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے کہا، ’’آشا جی ایک ورسٹائل گلوکارہ تھیں اور انہیں جو بھی انداز دیا جاتا تھا، وہ بغیر ہچکچاہٹ کے گاتی تھیں اور ایسا گاتی تھیں کہ سیدھا دل کو چھو جاتا تھا۔‘‘گلوکارہ نے مزید کہا، ’’میرا رشتہ آشا جی سے بہت پرانا تھا۔ لوگ انہیں پرفارمنس کے بعد جاننے لگے تھے، لیکن میں انہیں پہلے سے جانتی تھی۔ میں بچپن میں ان کے گانے ریڈیو پر سنا کرتی تھی۔ انہوں نے لکشمی کانت پیاری لال، آر ڈی برمن (پنچم) اور او پی نیر کے ساتھ بھی ہر طرح کے گانے گائے تھے۔‘‘

اداکار رجت بیدی بھی کافی غمزدہ نظر آئے

اداکار رجت بیدی بھی کافی غمزدہ نظر آئے۔ انہوں نے خاندان اور مداحوں کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا، ’’یہ فلم انڈسٹری کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔ ان کے خاندان اور تمام مداحوں کے ساتھ ہماری گہری ہمدردیاں ہیں۔ یہ واقعی فلم انڈسٹری کے لیے بہت بڑا خسارہ ہے۔ ہم ان کے اور ان کے خاندان کے لیے دعا کریں گے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

8 hours ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

8 hours ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

9 hours ago