انٹرٹینمنٹ

انکتا لوکھنڈے نے وکی جین کو دی طلاق کی دھمکی، گھر والوں کو حیران کن بیان سے لگا جھٹکا

سلمان خان کے ذریعہ ہوسٹ کیا جانے والا شو ’بگ باس 17‘ مسلسل کسی نہ کسی وجہ سے سرخیوں میں بنی ہوئی ہے۔ یہ سیزن پہلے ایپیسوڈ سے ہی ناظرین کی تفریح کر رہا ہے۔ باقاعدہ مقابلہ کرنے والوں کے ساتھ، اس سیزن میں دو شادی شدہ جوڑوں کو بھی بطورمقابلہ متعارف کرایا گیا۔ اسی لئے بگ باس شو میں بھی میاں بیوی کے درمیان لڑائیاں دیکھنے کومل رہی ہیں۔ یہی نہیں، ناظرین اب یہ سوچ رہے ہیں کہ کیا بگ باس میں میاں بیوی کے تعلقات میں در آئے گی؟

سیریل ‘پوتررشتہ’ سے ہرگھرتک پہنچنے والی اداکارہ انکتا لوکھنڈے اوران کے شوہر وکی جین کی جوڑی نے خصوصی توجہ حاصل کی ہے۔ سوشل میڈیا پراس جوڑے کا ایک روپ اوربگ باس کے گھرمیں دوسرا روپ دیکھ کرہر کوئی حیران ہے۔ انکتا لوکھنڈے اوروکی کوشل کے درمیان آئے روزکسی نہ کسی وجہ سے لڑائی ہوتی رہتی ہے۔ اب اس شومیں انکتا لوکھنڈے کے چاہنے والوں کوجس چیزکا خوف تھا آخرکار وہی ہوا۔ وہ براہ راست وکی کجین کو طلاق کی دھمکی دیتی ہیں۔

منورفاروقی کی وکیل بنیں انکتا لوکھنڈے

’بگ باس‘ کے گھر میں کورٹ کا سیٹ بنایا گیا تھا۔ اس میں منور فاروقی کا وکیل انکتا لوکھنڈے کو بنایا گیا تھا۔ اس لئے وکی جین ان کے خلاف تھے۔ اس ٹاسک کے دوران بگ باس نے وکی جین سے کہا کہ سماعت شروع ہونے سے پہلے آپ کو سب سے پہلے فیس کے بارے میں بحث ہونی چاہئے۔ بگ باس نے انکتا لوکھنڈے کو منورفاروقی سے فیس کے بارے میں بحث کرنے کے لئے بھی کہا تھا۔ اس کے بعد وکی جین اپنی بیوی انکتا لوکھنڈے پر بھڑکتے ہیں اورفیس کے بارے میں خود بات کرنے کو کہتے ہیں۔ پریشان ہوکرانکتا بھی کہتی ہیں، نہیں بگ باس، میں یہ خود کرسکتی ہوں۔

وکی جین نے انکتا لوکھنڈے کو دیا دھوکہ

ان سب کے بعد وکی جین مسلسل انکتا کو فیس لے کر دھوکہ دیتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ آخرکار انکتا وکی کے برتاؤ سے پریشان ہوجاتی ہیں اور کہتی ہیں، ’’میرے ساتھ یہ سب مت کرو۔ نہیں تو یہیں سے ہمارا طلاق کا معاملہ شروع ہوگا۔“ انکتا کے منہ سے یہ باتیں سننے کے بعد گھرکے باقی کنسٹنٹ حیران رہ جاتے ہیں۔ تب منارا کہتی ہیں، آپ بہت زیادہ بات کر رہے ہیں۔ کورٹ ٹاسک کے دوران وکی جین مسلسل اپنی بات منوانے اور عائشہ خاتون پرماک ٹرائل چلانے کی کوشش کر رہے تھے۔ اس کے ساتھ ہی وہ مسلسل منور فاروقی کے خلاف موضوع اٹھا رہے تھے۔ منور اور انکتا وکی جین کی پریشانی سن کرپریشان جاتے ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

2 hours ago