انٹرٹینمنٹ

پروڈیوسر نے کیا ایسا مطالبہ، انکتا لوکھنڈے نے کرلیا تھا فلم نہ کرنے کا فیصلہ

سال 2009 میں ٹی وی شو ”پوتر رشتہ“ سے ڈیبیو کرنے کے بعد انکتا لوکھنڈے گھرگھرمشہورہوئیں۔ اس سیریل کو بند ہوئے سالوں ہوچکے ہیں، لیکن وہ آج بھی اس میں نبھائے گئے اپنے کردار کی وجہ سے لوگوں کے دلوں میں بستی ہیں۔ اب حال ہی میں انکتا لوکھنڈے نے ایک انٹرویو میں حیران کردینے والا انکشاف کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ کئی مرتبہ کاسٹنگ کاؤچ کا سامنا کرچکی ہیں۔

انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے ساؤتھ کی ایک فلم کے لئے آڈیشن دیا تھا۔ اس کے بعد انہیں فلم سائن کرنے کو بلایا گیا، جس کے بعد وہ کافی خوش ہوگئی تھیں اور انہوں نے اپنی ماں کو بتایا تھا کہ وہ فلم سائن کرنے جا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جب وہ ہوٹل پہنچیں تو انہیں اندربلایا گیا اوران کی کوآرڈینیٹر کو باہر رہنے کو ہی کہا گیا۔

انکتا لوکھنڈے نے دیا تھا ایسا جواب

انکتا لوکھنڈے نے بتایا ”ان لوگوں نے کہا کہ تمہیں سمجھوتہ کرنا ہوگا۔ اس وقت میں صرف 19 سال کی تھی اور میں ہیروئن بننا چاہتی تھی اور وہ فیز چل رہا تھا۔ میں نے اسے ہوشیاری دکھائی کیونکہ میں یہ نہیں سننا چاہتی تھی کہ مجھے کسی کے ساتھ سونا ہے۔ اس لئے میں نے ان سے پوچھا کہ کس طرح کا سمجھوتہ؟ کیا آپ اپنے پروڈیوسرکے ساتھ مجھے پارٹی میں لے جانا چاہتے ہیں۔“

انکتا لوکھنڈے نے کہا کہ وہ یہ بات نہیں سننا چاہتی تھیں کہ حقیقت میں وہ آدمی کیا کہنا چاہتا ہے۔ لیکن ان سے کہا گیا، ”تمہیں پروڈیوسرکے ساتھ سونا ہوگا۔“ یہ سننے کے بعد انکتا لوکھنڈے اٹھیں اوروہاں جانے سے پہلے انہوں نے اس آدمی سے کہا، “مجھے نہیں لگتا ہے کہ تمہارے پروڈیوسرکوکسی ٹیلنٹ کی ضرورت ہے، اسے سونے کے لئے ایک لڑکی کی ضرورت ہے اور میں اس طرح کی نہیں ہوں۔“

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

5 minutes ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد ایک انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

17 minutes ago

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

10 hours ago