Bigg Boss 17: بگ باس 17 کے گھر میں انکیتا لوکھنڈے اور ان کے شوہر وکی جین کے درمیان تعلقات ہمیشہ سرخیوں میں رہتے ہیں۔تازہ ترین ایپی سوڈ میں بھی وکی نے انکیتا کا مذاق اڑایا ۔جس کی وجہ سے اداکارہ کافی ناراض ہیں۔ انکیتا لوکھنڈے اور وکی جین ہر روز شومیں لڑتے رہتے ہیں۔ پچھلے کچھ دنوں سے دونوں کے درمیان لڑائی ختم ہونے کے آثار نظر نہیں آ رہے ہیں۔ دونوں ایک دوسرے کے بارے میں ایسی باتیں کہہ رہے ہیں کہ مداحوں کو ڈر ہے کہ کہیں ان کا رشتہ یہیں ختم نہ ہو جائے۔
انکیتا لوکھنڈے وکی جین کی حرکتوں سے ناراض
یہی نہیں انہوں نے وکی پ جین پردوسری لڑکیوں پر نظر رکھنے کا بھی الزام لگایا ہے۔ نیوایپی سوڈ میں یہ سب اس وقت شروع ہوا جب ایشا مالویہ کو ورزش کرتے دیکھ کر وکی جین نے مذاق میں کہا کہ انکیتا ا لوکھنڈے ایسا کرنے کے لیے تین لوگوں کی مدد لیں گی۔ جب انکیتا لوکھنڈےنے بگ باس کے گھر کے باہر اپنے ورزش کے معمولات کے بارے میں بات کی تو وکی جین نے اسے روکا اور اسےفرضی قرار دیا۔ اس کی وجہ سے انکیتا لوکھنڈے کے اس بات سے مایوس اور ناراض ہوگئی اور اپے اپنے شوہر پر تکیہ پھینک کر انہیں مارنے کی کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیں: ای ڈی نے سی ایم سورین کے قریبی پر کسا شکنجہ، 12 مقامات پر چھاپے
‘میں باہر جا کر فیصلہ کروں گا…’
اس کے بعد منارا نے انکیتا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہاٹ لگ رہی ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ وکی جین نے کہا کہ وہ اپنی بیوی کو ہاٹ نہیں سمجھتے ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے واضح کیا کہ انکیتا لوکھنڈے ہاٹ نہیں بلکہ پیاری ہیں۔ اس کی وجہ سے انکیتا پھر غصے میں آگئیں اور انہوں نے چونکا دینے والی بات کہہ دی اور اپنے طلاق کا اشارہ دیا۔
انکیتا لوکھنڈے پھر کہتی ہیں کہ میں نے فیصلہ کر لیا ہے۔ اب شو چھوڑنے کے بعد اپنا فیصلہ بتائوں گی ۔ اس کے بعد میں بالی چلی جاؤں گی۔ وکی جین کہتے ہیں کہ جلدی فیصلہ کر لو پھر میں بھی بالی جاؤں گا۔
بھارت ایکسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…