انٹرٹینمنٹ

Bachchhan Paandey Movie Name: امیتابھ بچن کو اکشے کمار کے ‘بچن پانڈے’ کے نام پر  آخر کیو ں تھا اعتراض،کیوں بگ بی ہوگئے ناراض

اکشے کمار اور کریتی سینن کی فلم بچن پانڈے سال 2022 میں ریلیز ہوئی تھی۔ یہ فلم باکس آفس پر کچھ خاص نہیں کر سکی۔ اس فلم کو ریلیز ہوئے دو سال ہو چکے ہیں۔ قابل ذکر بات  یہ ہے کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ جب فلم کا نام بچن پانڈے رکھا گیا تو بچن فیملی ناراض ہوگئی تھی۔ انہوں نے فلم کے نام پر اعتراض اٹھایا تھا۔ یہی نہیں جیا بچن نے فلم کے پروڈیوسر کو بھی بلایا تھا۔

ٹائمز ناؤ کی رپورٹ کے مطابق جیا بچن نے فلم کے پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا کو فون کیا تھا اور کہا تھا کہ اس طرح ان کے خاندان کاسر نیم  استعمال کرنا غلط ہے۔

پروڈیوسروں نے یہ کیا یہ کام

جیا بچن نے ساجد ناڈیاڈوالا سے فون پر کہا تھا کہ وہ بچن کو فلم سے ہٹا دیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ساجد کا کہنا تھا کہ وہ ابھی کچھ نہیں کر سکتے کیونکہ فلم کی ریلیز میں صرف چند دن رہ گئے ہیں۔ پروڈیوسر نے جیا بچن کو مشورہ دیا کہ وہ ٹائٹل میں بچن کے اسپیلنگ کو بدل دیں۔

اس کی وجہ سے بگ بی ہو گئے  ناراض

دراصل بچن خاندان سر نیم سریواستو ہے۔ بچن امیتابھ بچن کے والد ہری ونش رائے بچن کا سر نیم تھا۔ امیتابھ بچن کا نام اس طرح استعمال ہونے پر غصے میں آگئے۔

فلم کی پروموشن کے دوران اکشے کمار سے پوچھا گیا کہ انہوں نے فلم کا نام بچن پانڈے کیوں رکھا؟ اس پر اکشے نے کہا تھا کہ انہوں نے ابھیشیک بچن اور چنکی پانڈے کو ایک ساتھ دیکھا تھا، جس کے بعد یہ ٹائٹل رکھا گیا۔

بچن پانڈے کی بات کریں تو ارشد وارثی فلم میں اکشے اور کریتی کے ساتھ اہم کردار ادا کرتے نظر آئے۔ یہ فلم باکس آفس پر کچھ کمال نہیں کر سکی۔ فلم بچن پانڈے 2014 کی تامل فلم جگرتھندا کا آفیشل ریمیک تھا۔ یہ تامل فلم بھی 2006 میں جنوبی کوریا کی فلم The Dirty Carnival کا ریمیک تھی۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Share of renewables in India’s energy mix to remain stable at 21 pc in FY25:ہندوستان کے انرجی مکس میں قابل تجدید ذرائع کا حصہ سال25 میں 21 فیصد پر مستحکم رہے گا

ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…

18 minutes ago

SportsForAll: دہلی میں 5واں اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن اسپانسرشپ پروگرام 2025 کا انعقاد، کئی اہم شخصیات نے کی شرکت

تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…

25 minutes ago

Indian brands sustain momentum: ہندوستانی برانڈز 2025 کے لیے برانڈ فائنانس کی درجہ بندی میں اضافے میں رفتار کو برقرار رکھتے ہیں

ٹاٹا گروپ ہندوستان کا سب سے اعلیٰ درجہ کا برانڈ بننا جاری رکھے ہوئے ہے۔…

38 minutes ago

Deloitte India: مالی سال 2025 میں ہندوستان کی جی ڈی پی 6.5-6.8 فیصد رہنے کی توقع

اس ماہ کے شروع میں قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) کے جاری کردہ پہلے…

1 hour ago

IDFC FIRST Bank نے RuPay UPI کریڈٹ کارڈ سبھی  کے لیے لانچ کیا

سیملیس UPI انٹیگریشن: پہلا EA₹N کریڈٹ کارڈ 60 ملین سے زیادہ UPI QR کوڈز پر…

2 hours ago

Servotech’s Revenue Grows By 315%: مالی سال 2025 کی تیسری سہ ماہی کے لیے Servotech کی آمدنی میں 315 فیصد اضافہ

کمپنی نے 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی اور نو مہینے کے…

2 hours ago