انٹرٹینمنٹ

Amitabh Bachchan and Rajinikanth all Set to Share the Screen: بڑے پردے پر 32 سال بعد ایک ساتھ نظرآئے گی امیتابھ بچن اور رجنی کانت کی جوڑی، جانئے کب شروع ہوگی فلم کی شوٹنگ

ہندوستانی سنیما کے دو عظیم فنکار رجنی کانت اور امیتابھ بچن ایک بار پھربڑے پردے پر ساتھ نظرآنے والے ہیں۔ ہم اندھا قانون اور گرفتار جیسی فلموں میں اسکرین اسپیس شیئر کرنے والے دونوں تھلائیور 170 نامی آئندہ فلم کے ساتھ تقریباً 32 سالوں کے بعد اسکرین شیئر کرتے ہوئے نظرآئیں گے۔ ان کے چاہنے والوں کے لئے اس سے بڑا تحفہ اور کیا ہوسکتا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ یہ رجنتی کانت کے کیریئر کی 170ویں فلم بھی ہے۔ دونوں جب بھی ساتھ آئے، سلور اسکرین پر دھمال مچا دیا۔

امیتابھ-رجنی کانت کا رول اہم

انہوں نے حال ہی میں فلم ’جیلر‘ کی شوٹنگ ختم کی ہے۔ وہ فی الحال ’لال سلام‘ پر کام کر رہے ہیں۔ ان دو فلموں کے بعد یہ ڈائریکٹر ٹی جے گیان ویل کی فلم ’تھلائیور 170‘ کی شوٹنگ شروع کریں گے۔ فی الحال اس فلم کا نام مستقل طورپر’تھلائیور 170‘ رکھا گیا ہے۔ فلم کی تعمیر لائیکا پروڈکشنزکے ذریعہ کی جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق، رجنی کانت اسٹارر اس فلم میں امیتابھ بچن اہم رول نبھاتے ہوئے نظرآئیں گے۔

شوٹنگ کب شروع ہوگی؟

ابھی یہ پتہ نہیں چلا ہے کہ فلم کب فلور پر جائے گی۔ امید کی جارہی ہے کہ ’تھلائیور 170‘  کی شوٹنگ اس سال کے آخر میں شروع ہوسکتی ہے۔ پہلے ایسی خبریں تھی کہ امیتابھ بچن کا کردار پہلے ’پونیئن سیلون‘ اداکارچیان وکرم کو آفر کی گئی تھی۔

یہ ہیں آنے والی فلمیں

رجنی کانت نے آئندہ فلم ’جیلر‘ کا شیڈول پورا کرلیا ہے۔ وہ اس میں جیلر موتھوویل پانڈین کا کردار نبھائیں گے۔ فلم کے دیگرفنکاروں میں پرینکا موہن، شیوراجکمار، رامیا کرشنن، یوگی بابو، وسنت روی اورونایکن شامل ہیں۔ رجنی کانت موہن لال کی آنے والی فلم میں کیمیوکرتے ہوئے نظرآئیں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

31 minutes ago

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

3 hours ago