انٹرٹینمنٹ

Sara Ali Khan On Marrying Cricketer: سارہ علی خان کرکٹر شبھمن گل کو کررہی ہیں ڈیٹ؟ شادی سے متعلق کہہ دی یہ بڑی بات

Sara Ali Khan On Marrying Cricketer: بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان ان دنوں اپنی فلم ذرا ہٹکے ذرا بچکے کی کامیابی کا لطف لے رہی ہیں۔ حال ہی میں سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی یہ فلم باکس آفس پرزبردست کمائی کر رہی ہے۔ اس فلم میں سارہ علی خان کے ساتھ وکی کوشل لیڈ رول میں نظرآئے ہیں۔ سارہ علی خان اپنی پروفیشنل لائف کے ساتھ پرسنل لائف سے متعلق بھی سرخیوں میں رہتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سارہ علی خان کرکٹرشبھمن گل کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔ ڈیٹنگ کی خبروں پر سارہ علی خان اور شبھمن گل میں سے کسی نے ابھی تک ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے، لیکن سارہ علی خان نے اپنی دادی کی طرح کرکٹر سے شادی کرنے کی بات پر ردعمل کا اظہارکیا ہے۔

سارہ علی خان کی دادی شرمیلا ٹیگور نے کرکٹر منصور علی خان پٹودی سے شادی کی تھی۔ ایسے میں حال ہی میں ایک انٹرویو میں سارہ علی خان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ بھی اپنی دادی کے نقش قدم پر چل کر کرکٹر سے شادی کریں گی؟ اس کے جواب میں سارہ علی خان نے کہا کہ ان کے لئے پروفیشن کا مطلب نہیں ہے۔

کیسا ہونا چاہئے پارٹنر

انڈیا ٹوڈے کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں سارہ علی خان نے کہا کہ وہ انسان کرکٹر یا بزنس مین کوئی بھی ہوسکتا ہے، لیکن وہ مجھ سے مینٹلی اور انٹلیکچوئلی میچ کرنا چاہئے۔ مجھے لگتا ہے کہ جس طرح کی میں انسان ہوں، مجھے نہیں لگتا کہ میرا پارٹنر بننے کے لئے اسے کرکٹر، بزنس مین، ڈاکٹر ہونا ہو۔ شاید ڈاکٹر نہیں، وہ بھاگ جائیں گے۔ لیکن سچ تو یہ ہے کہ آپ کو میرے مینٹلی لیول پر میچ کرنا ہوگا۔ اگرآپ ایسا کرسکتے ہیں تو یہ بہت اچھی بات ہے۔

سارہ کو ابھی تک نہیں ملا پارٹنر

جب سارہ علی خان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اس وقت ہندوستانی ٹیم میں کسی کو ڈیٹ کر رہی ہیں تو انہوں نے کہا کہ وہ ابھی تک اس انسان سے نہیں ملی ہیں، جس کے ساتھ سیٹل ہوسکیں۔ میں آپ سے سچ کہوں گی، میں اس بات کو پورے یقین کے ساتھ کہوں گی کہ جیسا پارٹنر مجھے ملنے والا ہے، میں اس سے نہیں ملی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: Ira Khan Qualification: کتنی پڑھی لکھی ہیں بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی بیٹی ایرا خان، یہاں جانئے خاص باتیں

واضح رہے کہ سارہ علی خان اورشبھمن گل کی ڈیٹنگ کی افواہیں تب سے آنے لگی تھیں جب دونوں کو کئی بارڈنرپرساتھ میں اسپاٹ کیا گیا تھا۔ حالانکہ دونوں کے بریک اپ کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں۔ فینس نے نوٹس کیا تھا کہ سارہ علی خان اور شبھمن گل نے ایک دوسرے کو اَن فالو کردیا ہے۔

  -بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

2 hours ago

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

3 hours ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

3 hours ago