انٹرٹینمنٹ

Allu Arjun granted bail: پشپا اداکار اللو ارجن کو ملی بڑی راحت، عدالت نے دے دی باقاعدہ ضمانت

اللو ارجن کو جمعہ کو نامپلی کورٹ سے باقاعدہ ضمانت مل گئی ہے۔ یہ معاملہ سندھیا تھیٹر میں ہونے والی بھگدڑ سے متعلق ہے۔ 4 دسمبر کو جب اداکار کی فلم پشپا 2 کی نمائش سندھیا تھیٹر میں ہو رہی تھی،اسی دوران  بھگدڑ میں ایک خاتون کی موت ہو گئی اور ایک بچہ زخمی ہو گیا۔13دسمبر کو، چار ہفتوں کے لیے عبوری ضمانت دیتے ہوئے، ہائی کورٹ نے اللو ارجن کو باقاعدہ ضمانت کے لیے ٹرائل کورٹ جانے کو کہا تھا۔ اللو ارجن کو 13 دسمبر کو سندھیا تھیٹر میں ‘پشپا 2: دی رول’ کے پریمیئر شو کے دوران بھگدڑ کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا، جس میں ایک خاتون کی موت ہوگئی تھی۔ اس کیس میں اداکار کو نامپلی عدالت میں پیش کیا گیاتھا، جہاں سے انہیں 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیاتھا۔

بھگدڑ کے اگلے دن، پولیس نے تھیٹر انتظامیہ، اللو ارجن اور ان کی ٹیم کے خلاف مجرمانہ قتل کا مقدمہ درج کیاتھا۔ پولیس نے تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر 24 دسمبر کو اللو ارجن سے پوچھ گچھ کی تھی۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج جمع کرنے کے بعد، پولیس نے 10 منٹ کی ویڈیو کی بنیاد پر چکڈ پلی پولیس اسٹیشن میں ان  سے تین گھنٹے سے زیادہ پوچھ گچھ کی تھی۔چونکہ اللو ارجن کو  عبوری ضمانت دی گئی تھی اس لئے  انہیں مستقل ضمانت کی ضرورت تھی اور اب یہ ضرورت بھی پوری ہوگئی ہے چونکہ انہیں باقاعدہ ضمانت مل گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Shahbaz Sharif On Kashmir: وزیراعظم شہباز شریف کا کشمیر سے متعلق بڑا بیان، کہا – کشمیریوں کے لیے…

شہباز شریف نے کہا کہ آج (5 جنوری) کے دن ہی 1949 میں اقوام متحدہ…

11 minutes ago

The Ethics of Human Gene Editing: انسانی جین ایڈیٹنگ:نئے سائنسی دور کا آغاز یااخلاقیات اور سماجیات کے نئے مسائل کی طرف بڑھتا قدم

اگرچہ جانوروں پر کامیاب تجربات کیے گئے ہیں، جیسا کہ سائنسدانوں نے جیلی فش کا…

19 minutes ago

India will be fastest growing economy: سست روی کے باوجود، ہندوستان سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت ہوگی: این چندرشیکھرن

چینی معیشت میں گراوٹ بھی ہندوستان کے عالمی کردار کے آگے بڑھنے میں اہم کردار…

1 hour ago