انٹرٹینمنٹ

Alia Bhatt Reaction On Invasion Of Privacy: عالیہ بھٹ نے گھر کی تصاویر لیک ہونے پر ظاہر کی ناراضگی، پرائیویسی سے متعلق سوشل میڈیا پرکہی یہ بڑی بات

Alia Bhatt Reaction On Invasion Of Privacy: عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے نئے گھر کی تصاویر گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر وائرل ہور ہی ہیں۔ عالیہ بھٹ کی 6 منزلہ عمارت سوشل میڈیا پرگاسپ کا اہم موضوع بنا ہوا ہے۔ کسی نے عالیہ بھٹ کے گھر کے باہر کی ایک تصویر کھینچ کراسے انٹرنیٹ پر شیئر کردیا اوراس تصویرمیں گھر کے اندر تک جھانکا جاسکتا ہے۔ ایسے میں اب عالیہ بھٹ نے اپنے گھرکی لیک ہوئی تصاویر پر ردعمل ظاہرکیا ہے۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اس معاملے کی سنجیدگی پر بات کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا ہے۔

عالیہ بھٹ نے گھر کی تصویر ہونے پرنکالی بھڑاس

عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام پرایک پوسٹ شیئرکرتے ہوئے لکھا، ‘میں سمجھتی ہوں کہ ممبئی جیسے شہر میں جگہ بہت محدود ہے، کبھی کبھی آپ کی کھڑکی سے نظرآنے والا نظارہ کسی اورکا گھرہوتا ہے، لیکن اس سے کسی کو یہ حق نہیں ملتا کہ وہ کسی اورکی نجی رہائش گاہ کو فلمائے اوران ویڈیوزکوسوشل میڈیا پراپلوڈ کرے۔ ہمارے گھر کی ایک ویڈیو – جو اس وقت زیر تعمیرہے- ریکارڈ اورشیئرکیا ہے، وہ بھی ہماری رضامندی یا ہمیں بتائے بغیر۔ یہ رازداری کی صریح خلاف ورزی اورسیکیورٹی کا سنگین مسئلہ ہے۔’

پرائیویسی کی خلاف ہونے پر توڑی خاموشی

عالیہ بھٹ نے مزید لکھا کہ ‘بغیراجازت کسی کی ذاتی جگہ کی تصاویریا ویڈیوبنانا مواد نہیں بلکہ خلاف ورزی ہے۔ اسے معمول پرنہیں لانا چاہئے۔ اس کے بارے میں سوچیں: کیا آپ یہ برداشت کرسکتے ہیں کہ آپ کے گھرکے اندرسے کوئی ویڈیوآپ کی جانکاری کے بغیرعوامی طورپرشیئرکی جائے؟ ایسا ہم میں سے کوئی نہیں کرسکتا۔’ اس کے بعد عالیہ بھٹ نے بھی مداحوں اورمیڈیا سے خصوصی درخواست کی ہے۔

 

عالیہ بھٹ نے فینس اورمیڈیا سے کی گزارش

عالیہ بھٹ نے آخرمیں لکھا، ‘تویہ عاجزانہ درخواست ہے کہ اگرآپ کوایسا کوئی مواد آن لائن ملے تو براہ کرم اسے شیئرنہ کریں اورنہ ہی آگے بھیجیں۔ اورمیڈیا میں ہمارے جن دوستوں نے یہ تصویریں اورویڈیوزپوسٹ کی ہیں ان سے میری درخواست ہے کہ انہیں فوری طورپرہٹا دیں۔ شکریہ۔’ آپ کوبتاتے چلیں کہ یہ دوسرا موقع ہے، جب عالیہ بھٹ نے اپنی ناراضگی کا اظہارکیا ہے۔ اس سے قبل بھی کسی نے ان کے گھرکے اندرسے تصاویرسوشل میڈیا پرلیک کردی تھیں۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Afzal Ansari Arms Licence Case: افضل انصاری کو الہ آباد ہائی کورٹ سے راحت، اسلحہ لائسنس منسوخی کا معاملہ دوبارہ کمشنر کے پاس پہنچا

یوپی نیوز: غازی پور کے رکن پارلیمنٹ افضل انصاری کے تین اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے…

1 hour ago

UP Panchayat Election: یوپی پنچایت انتخابات پر الہ آباد ہائی کورٹ کا بڑا حکم، 3 ماہ کے اندر ووٹنگ کرانے کی ہدایت

اتر پردیش میں تین سطحی پنچایت انتخابات کو لے کر الہ آباد ہائی کورٹ نے…

2 hours ago