اکنامک ٹائمس کی ایک رپورٹ کے مطابق، عالیہ بھٹ کے پروڈکشن ہاؤس انٹرنل سن شائن پروڈکشن پرائیویٹ لمیٹیڈ کے اکاؤنٹ اور پرسنل اکاؤنٹ سے 76 لاکھ روپئے سے زیادہ روپئے نکالے ہیں۔ اس دھوکہ دہی کے معاملے میں پولیس نے ویدیکا پرکاش شیٹی کو گرفتار کرنے کے بعد جانچ شروع کردی ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عالیہ بھٹ اور ان کی ماں سونی رازدان نے کئی ماہ پہلے ویدیکا کے خلاف جوہو پولیس اسٹیشن مین شکایت درج کرائی تھی۔ پولیس نے انہیں بنگلورو میں ٹریک کرنے کے بعد گرفتار کیا ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ویدیکا پرکاش شیٹی پرانڈین جوڈیشل کوڈ (بی این ایس) کی دفعہ 316 (4) اور318 (4) کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔ اداکارہ کوگرفتاری کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا تھا، جہاں سے انہیں 10 جولائی تک کے لئے پولیس حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔ فی الحال اس معاملے میں عالیہ بھٹ یا ان کی ٹیم کی طرف سے کوئی بھی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ویدیکا پرکاش شیٹی اداکارہ عالیہ بھٹ کی ایکس پرسنل اسسٹنٹ رہ چکی ہیں۔ انہوں نے سال 2021 سے 2024 کے درمیان تک اداکارہ کی پرسنل سکریٹری کے طورپرکام کیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ویدیکا نے عالیہ بھٹ کے فرضی دستخط کرتے ہوئے اس دھوکہ دہی کوانجام دیا تھا۔