انٹرٹینمنٹ

Sai Tamhankar Casting Couch: ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کے ساتھ گزارنی تھی رات، مشہور اداکارہ کو فلم کے بدلے ملا تھا ’گندہ آفر‘

Sai Tamhankar Casting Couch: فلم انڈسٹری میں اداکارہ کے ساتھ اکثر شرمناک قصے ہوتے ہی رہتے ہیں۔ کبھی فینس اپنے پسندیدہ اسٹارس کو غلط طرح سے چھو دیتے ہیں تو کبھی ڈائریکٹر اور پروڈیوسر فلم میں کام دینے کے بہانے اداکارہ کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ فلم انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ عام بات ہوگئی ہے۔ اداکارہ کی عزت کا یہاں مول نہیں ہے۔ کئی بار تو انہیں فلم کے لئے اپنے اداکار کے ساتھ بھی غلط کام کرنے کے لئے کہہ دیا جاتا ہے۔ اب ایک ایسا ہی معاملہ سامنے آیا ہے۔

کام کے بدلے اداکارہ سے کیا گیا یہ مطالبہ

اب ایک مشہوراداکارہ نے اپنی آپ بیتی سنائی ہے۔ مراٹھی سنیما کی مقبول اداکارہ سئی تامہنکر نے اب اپنے ساتھ ہوئے کاسٹنگ کاؤچ ایکسپرینس کو دنیا کے سامنے انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ کیسے فلم میں کام دینے سے پہلے ان کے سامنے ایک گندی شرط رکھی گئی تھی۔ ایک فون پر انہیں فلم آفر ہوئی، لیکن اس فلم کے لئے اداکارہ کو بڑی قیمت ادا کرنے کے لئے کہا گیا تھا۔ سئی تامہنکرکو کام کرنے کے بدلے فلم کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کو خوش کرنا تھا۔

ڈائریکٹراورپروڈیوسرکے ساتھ گزارنی تھی رات

سئی تامہنکرنے اب حال ہی میں حیران کرنے والا انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ جب وہ کام تلاش رہی تھیں تو ایک انجان شخص نے انہیں فون کیا۔ اس کال پراس شخص نے اداکارہ کو کہا کہ اس کے پاس ان کے لئے بڑی فلم کا آفر ہ، مگراسے پہلے ایک شرط ماننی ہوگی۔ وہ شرط یہ تھی کہ سئی تامہنکرکواس فلم کے ڈائریکٹراور پروڈیوسر کے ساتھ رات گزارنی تھی۔ اتنا ہی نہیں اس شخص نے اداکارہ کو یہ بھی کہا کہ ویسے تو فلم کے لیڈ ہیرو کے ساتھ بھی اداکارہ کو رات گزارنی پڑتی ہے، لیکن سائی مشہورہیں تووہ صرف ڈائریکٹراور پروڈیوسرکے ساتھ سوسکتی ہیں۔

اداکارہ نے کیسے دیا جواب؟

یہ سن کر سائی تامہنکر نے جو کہا اس کے بعد تو وہ آدمی بھی حیران رہ گیا۔ اداکارہ نے اس شخص کی اس گھٹیا بات پر کہا کہ تو اپنی ماں کیوں نہیں بھیج دیتا ان کے پاس۔ یہ سن کروہ آدمی گھبرا گیا اور پھر اس نے کبھی بھی دوبارہ اداکارہ کو فون کرنے کی ہمت نہیں کی۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ انڈسٹری میں کام کرنے کے لئے اپنی آواز اٹھانا بھی ضروری ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

AUS vs IND: گواسکر  نے کہا روہت شرما کو  کپتانی سے ہٹائیں صرف کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل کریں

سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ اگر روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں…

1 hour ago

Supreme Court: حکومت ہر نجی جائیداد پر قبضہ نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…

3 hours ago