انٹرٹینمنٹ

IKKIS OTT Release: دھرمیندر کی آخری فلم اکیس او ٹی ٹی پر ریلیز، جذباتی وار ڈرامہ ،ارجن کھیترپال کی بہادری پر مبنی فلم

نئی دہلی: بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر کی آخری آن اسکرین فلم ’اکیس‘ اب او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کر دی گئی ہے۔ بھارت کے مقبول اسٹریمنگ پلیٹ فارم Amazon Prime Video نے اس طاقتور بایوگرافیکل وار ڈرامہ کے عالمی اسٹریمنگ پریمیئر کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔ فلم دنیا بھر کے 200 سے زائد ممالک میں ناظرین کے لیے دستیاب کر دی گئی ہے۔قومی ایوارڈ یافتہ ہدایتکار شری رام راگھون کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں اداکار اگستیہ نندا نے بھارت کے کم عمر ترین پرم ویر چکر حاصل کرنے والے فوجی افسر سیکنڈ لیفٹیننٹ ارون کھیترپال کا مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ فلم میں دھرمیندر بریگیڈیئر کھیترپال کے جذباتی کردار میں اپنی آخری اداکاری پیش کرتے نظر آتے ہیں، جسے شائقین خاص طور پر یادگار قرار دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ جیدیپ اہلاوت، راہل دیو اور سمر بھاٹیا بھی اہم کرداروں میں شامل ہیں۔

فلم اکیس کی کہانی 1971 کی جنگ کے ہیرو ارون کھیترپال کی حقیقی زندگی سے متاثر ہے، جنہوں نے بسنتَر کی تاریخی جنگ میں غیر معمولی جرات اور قیادت کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض 21 برس کی عمر میں وطن کے لیے اپنی جان قربان کی اور بعد ازاں ملک کا اعلیٰ ترین فوجی اعزاز حاصل کیا۔ ہدایتکار نے فلم کو صرف جنگی مناظر تک محدود رکھنے کے بجائے انسانی جذبات، قربانی، جنگ کی قیمت اور خاندانوں کے درد کو نہایت حساس انداز میں پیش کیا ہے۔ کہانی ایک ایسے باپ کے احساسات کو بھی اجاگر کرتی ہے جو اپنے بیٹے کی آخری یادوں کو سمیٹتے ہوئے خاموشی میں سکون تلاش کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

اگرچہ اکیس ایک وار ڈرامہ ہے، مگر یہ فلم بہادری، انسانیت، تقسیم کے زخم اور جنگ کی تلخ حقیقتوں جیسے گہرے موضوعات کو بھی سامنے لاتی ہے۔ ناقدین کے مطابق یہ فلم صرف ایک فوجی کی داستان نہیں بلکہ ایک پوری نسل کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔ناظرین اس فلم کو Amazon Prime Video پر سبسکرپشن کے ساتھ بغیر کسی اضافی چارج کے دیکھ سکتے ہیں، جہاں یہ عالمی سطح پر اسٹریمنگ کے لیے دستیاب ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Ram Mandir Donation Theft Case: سپریم کورٹ نے نگرانی ختم کی، مجسٹریٹ کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت

نئی دہلی: ایودھیا کے رام مندرمیں مبینہ طورپرچڑھاوا چوری اورمالی بے ضابطگیوں کے معاملے میں…

9 minutes ago

Reliance Share Price: ریلائنس نے 45 منٹ میں کمائے 1.29 لاکھ کروڑ روپے،پہلے منافع میں رقم کی تاریخ، اب شیئر بازار میں مچائی دھوم

ریلائنس انڈسٹریز کے شیئرز میں زبردست تیزی کے نتیجے میں کمپنی کی مارکیٹ ویلیو میں…

45 minutes ago

Join BJP Ahead of 2027 Assembly Polls: پنجاب میں اسمبلی انتخابات سے پہلے عام آدمی پارٹی کو بڑا جھٹکا، تین ارکانِ اسمبلی بی جے پی میں شامل

امرتسر نارتھ کے رکنِ اسمبلی کنور وجے پرتاپ سنگھ نے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کلتار…

2 hours ago

Azam Khan: اعظم خان نے ای ڈی کی گرفتاری کو سپریم کورٹ میں کیا چیلنج، فوری سماعت کی درخواست

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کا یہ مقدمہ رام پور میں ’مولانا محمد علی جوہر ٹرسٹ‘…

3 hours ago