انٹرٹینمنٹ

Salman Khan’s friend receives a threat: رنویر سنگھ کے بعد سلمان خان کے قریبی کو دھمکی، کروڑوں روپے کی مانگ

ممبئی: بالی ووڈ میں ایک بار پھر جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے دھمکیوں کے واقعات میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ حال ہی میں فلم ساز روہت شیٹی کے گھر کے باہر فائرنگ کے واقعے کے بعد بدھ کے روز اداکار رنویر سنگھ کو بھی واٹس ایپ کے ذریعے دھمکی موصول ہوئی تھی۔ اب اطلاعات سامنے آ رہی ہیں کہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے ایک قریبی شخص کو بھی دھمکی دی گئی ہے، جس کے ساتھ کروڑوں روپے کی وصولی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سلمان خان کے انتہائی قریبی شخص کو ایک دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی ہے۔ دھمکی دینے والے نے خود کو لارنس بشنوئی گینگ کا رکن بتایا ہے اور کروڑوں روپے کی وصولی کا مطالبہ کیا ہے۔ ای میل میں واضح طور پر رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

ممبئی پولیس نے اس معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دھمکی ای میل کے ذریعے بھیجی گئی ہے۔ حالانکہ، ابھی تک سلمان خان یا ان کے قریبی شخص کی جانب سے پولیس میں کوئی باضابطہ شکایت درج نہیں کرائی گئی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملے کو نہایت سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے اور احتیاطی تدابیر کے طور پر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ممبئی کرائم برانچ نے اس سلسلے میں تفتیش شروع کر دی ہے۔ کرائم برانچ کو موصول ہونے والی معلومات کے مطابق بشنوئی گینگ سے وابستہ کچھ مشتبہ افراد کی موبائل لوکیشن کئی بالی ووڈ سیلیبریٹیز کے گھروں کے آس پاس ٹریس کی گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گینگ نے ریکی (جاسوسی) کا کام اپنے مختلف کارندوں کو سونپ رکھا تھا۔

پولیس ان تمام شواہد کو جمع کر رہی ہے اور تفتیش کو مزید آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ یہ واقعہ روہت شیٹی کے گھر پر فائرنگ کے چند ہی دن بعد سامنے آیا ہے، جس کے باعث بالی ووڈ میں خوف و ہراس کا ماحول بنا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ سلمان خان پہلے ہی لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ ماضی میں گینگ نے ان کے گھر کے باہر فائرنگ کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی۔ اب ان کے قریبی شخص کو نشانہ بنائے جانے سے سکیورٹی ایجنسیاں مزید چوکنا ہو گئی ہیں۔ دوسری جانب پولیس کا ماننا ہے کہ یہ تمام دھمکیاں بنیادی طور پر وصولی کے مقصد سے دی جا رہی ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

7 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

9 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

9 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

10 hours ago