نتاسا اسٹینکووچ اور ہاردک پانڈیا نے حال ہی میں اپنی طلاق کا اعلان کیا تھا۔ اس سے پہلے بھی نتاشا اپنے 4 سالہ بیٹے اگستیہ کے ساتھ اپنے آبائی شہر سربیا چلیں گئیں تھیں۔ نتاشا طلاق کے ڈیڑھ ماہ بعد دوبارہ ممبئی واپس آگئی ہیں۔ اس بیچ اگستیہ اپنے والدین کی طلاق کے بعد پہلی بار منگل کو اپنے والد کے گھر پہنچا تھا۔
طلاق کے بعد پہلی بار نتاشا اگستیہ کے ساتھ ہاردک کے گھر پہنچی
قابل ذکر با ت یہ ہے کہ پیر کو ممبئی واپس آنےکے بعد نتاشا نے منگل کو اپنے بیٹے کو اپنے سابق شوہر اور کرکٹر کے گھر چھوڑ ا تھا۔ ہاردک پانڈیا کی چاچی پنکھوڑی شرما نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر اگستیہ کے ساتھ رییونین کی ایک جھلک شیئر کی ہے۔ پنکھوڑی شرما کے ذریعہ شیئر کردہ ویڈیو میں اگستیہ اپنی چاچی کے ساتھ کچھ وقت گزارتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں پنکھوڑی کی گود میں بیٹھے 4 سالہ اگستیہ کو کتاب پڑھتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں پنکھوڑی کا بیٹا بھی نظر آ رہا ہے۔
نتاشا- ہاردک نے جولائی میں طلاق کا کیا تھااعلان
آپ کو بتاتے چلیں کہ ہاردک سے علیحدگی کے بعد نتاسا اپنے بیٹے اگستیہ کو اپنے ساتھ سربیا لے گئی تھیں۔ جوڑے نے مئی 2020 میں انٹی میٹ ویڈنگ کی تھی۔ اس کے بعد فروری 2023 میں نتاشا اور ہاردک نے ہندو اور عیسائی رسم و رواج کے مطابق دوبارہ شادی کی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ دونوں نے جولائی 2024 میں ایک مشترکہ بیان جاری کرکے اپنی طلاق کا اعلان کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے بیٹے اگستیہ کے ساتھ کو پیرنٹنگ کریں گے۔
نتاشا -ہاردک کی طلاق کی وجہ سامنے آئی
حال ہی میں ٹائمز ناؤ کی ایک رپورٹ میں نتاشا اور ہاردک کی علیحدگی کی وجہ سامنے آئی ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ایک قریبی ذرائع نے کہا کہ ہاردک ایک شو آف تھا۔ نتاشا اب اسے برداشت نہیں کر سکتی تھی۔ اس نے محسوس کیا کہ ان میں بحیثیت انسان بڑا فرق ہے۔ کئی سالوں تک نتاشا نے خود کو کرکٹر سے میچ کرنے کی کوشش کی لیکن ہاردک نے خود کو نہیں بدلا۔ نتاشا نے بھی ہاردک سے علیحدگی کے اپنے فیصلے کے بارے میں بار بار سوچا لیکن زخم اتنا گہرا تھا کہ اسے تکلیف ہوتی رہی اور بالآخر انہیں کرکٹر سے طلاق لینے کا فیصلہ کرنا پڑا۔
بھارت ایکسپریس
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…