انٹرٹینمنٹ

Ruchismita Guru Suicide: آکانشا دوبے کے بعد اوڑیا اداکارہ کی مشتبہ حالت میں موت، پھندے سے لٹکی ہوئی ملی لاش

Odia Actress Ruchismita Guru Suicide: بھوجپوری اداکارہ آکانشا دوبے کے بعد ایک اور مقامی سنیما کی اداکارہ نے خود کشی کرلی ہے۔ اوڑیا سنیما کی مشہور اداکارہ اور گلوکارہ روچسمتا گرو کے بھی پھانسی لگاکر خود کشی کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اوڑیا اداکارہ روچسمتا کو ان کے رشتہ دارکے گھرمردہ حالت میں پایا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، اداکارہ کی لاش جب برآمد کی گئی تو وہ پھانسی کے پھندے سے لٹکی ہوئی ملی تھی۔ حالانکہ اس موت کو فی الحال مشتبہ نظریے سے دیکھا جا رہا ہے۔ روچسمتا بلانگیر شہر کے تلپالی پاڑہ کی رہنے والی تھیں اور سوڑا پاڑا میں اپنے ماما کے گھر پر رہتی تھیں۔

پھندے سے لٹکی ہوئی ملی لاش

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور مشتبہ حالات میں پھندے سے لٹکی ہوئی لاش کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ فی الحال، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجنے کے بعد پولیس اہل خانہ سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ حالانکہ پڑوسیوں سے بات چیت کے بعد پتہ چلا ہے کہ حادثہ سے ٹھیک پہلے اداکارہ کے گھر میں کچھ تنازعہ ہوا تھا۔ اداکارہ روچسمتا کی پہچان ان کے گیت اور کئی ایلبم میں کام کرنے سے ملی تھی۔ ساتھ ہی وہ مسلسل کئی سارے اسٹیج شو بھی کرچکی تھیں۔

اہل خانہ نے کیا یہ بڑا فیصلہ

اہل خانہ کے ذریعہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو قبضے میں لے لیا ہے۔ پولیس اہل خانہ سے سوال وجواب کر رہی ہے اور مشتبہ موت کا پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ فیملی نے اداکارہ کی آنکھیں عطیہ (ڈونیٹ) کردیا ہے۔ مہلوکہ کے اہل خانہ نے بلانگیر بھیما بھوئی میڈیکل کالج میں آنکھوں کا عطیہ کیا ہے۔

 

اداکارہ پہلے بھی کرچکی ہے خود کشی کی کوشش

روچسمتا کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ پہلے بھی کئی بار خود کشی کی کوشش کرچکی تھی۔ حالانکہ اب پولیس اس معاملے میں جانچ کر رہی ہے۔ پولیس یہ پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ آخر اداکارہ نے خودکشی کرنے کا فیصلہ کیوں کیا۔ حالانکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد کافی کچھ واضح ہوجائے گا۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Kolkata Doctor Rape Case: آر جی کار اسپتال کے جونیئر ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم، 41 دنوں بعد آئیں گے کام پر واپس

جونیئر ڈاکٹرز نے جمعہ 20 ستمبر سے سوستھیا بھون اور کولکتہ میں جاری احتجاج ختم…

5 hours ago

مدارس کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنا شرارت اور اسلاموفوبیا کا مظہر، مولانا محمود مدنی کا سخت بیان

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے مرکزی وزیر مملکت سنجے بندی…

6 hours ago

Ravichandran Ashwin Century: آراشون نے چنئی میں لگائی سنچری، 1312 دن بعد ہوا ایسا کمال

چنئی ٹسٹ کے پہلے دن آراشون نے سنچری لگائی۔ اشون نے نمبر-8 پراترکر سنچری لگائی۔…

6 hours ago