انٹرٹینمنٹ

Adnaan Shaikh New Record: عدنان شیخ نے بگ باس او ٹی ٹی 3 میں بنایا شرمناک ریکارڈ، ایک ہفتے میں ہی بنا دیا خاص ریکارڈ

Adnaan Shaikh New Record: بگ باس کے گھر میں ہرسال کئی نئے ریکارڈ بنتے ہیں۔ شو میں کبھی کسی کنٹسٹنٹ سے متعلق سب سے زیادہ ٹوئٹ ہوتے ہیں تو کسی کو سب سے زیادہ ووٹ ملتے ہیں۔ ایسے میں اب بگ باس اوٹی ٹی-3 میں بھی ایک نیا ریکارڈ بنا ہے اور یہ ریکارڈ بنانے والا شخص کوئی اور نہیں بلکہ اس سیزن کے پہلے وائلڈ کارڈ کنٹسٹنٹ یعنی عدنان شیخ ہیں۔ اب عدنان نے بڑا کارنامہ کردکھایا ہے۔ انہوں نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

بگ باس سے آؤٹ ہوئے عدنان

 اب آپ بھی سوچ رہے ہوں گے کہ عدنان شیخ تو گزشتہ ایپیسوڈ میں ہی آؤٹ ہوگئے تھے، ایسے میں اب انہوں نے اس گھر کے اندرنیا ریکارڈ کیسے بنا لیا؟ تو آپ کوبتا دیں کہ ان کے ریکارڈ کا کنکشن ان کے ایوکشن سے ہی ہے۔ دراصل، گزشتہ ہفتے تین لوگ شوسے باہرہوئے ہیں۔ سب سے پہلے دیپک چورسیا کا ویکنڈ کا وار پرشو سے پتہ کٹ گیا۔ اس کے بعد ایک ٹاسک ہوا، جس میں ثنا سلطان اورعدنان شیخ ہارنے کی وجہ سے بے گھر ہوگئے۔

 

باہرہونے سے بنا نیا ریکارڈ

واضح رہے کہ عدنان کو ابھی ابھی شو میں لایا گیا تھا۔ وہیں، ان کی انٹری کے کچھ دن بعد ہی وہ شو سے باہرہوگئے۔ اب بگ باس کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوگا جب کسی وائلڈ کارڈ نے ایک ہفتے میں ہی شوسے آؤٹ ہونے کا ریکارڈ قائم کیا ہو۔ جس کی فین فالوئنگ اتنی مضبوط تھی اور جسے ٹرافی کا دعویدارتک سمجھا گیا، اب وہ ایک ہفتہ بھی بگ باس کے گھر پر ٹک نہیں پایا۔ یعنی یہ وائلڈ کارڈ کسی کام کا نہیں تھا۔

ایک ہفتے بھی نہیں ٹک سکا وائلڈ کارڈ

ایک بگ باس او ٹی ٹی 2 کا وائلڈ کارڈ  تھا، جس نے شو جیت کرتاریخ رقم کی تھی۔ ان سے پہلے کبھی بھی کوئی وائلڈ کارڈ کنٹسٹنٹس بگ باس کی ٹرافی نہیں جیتا تھا۔ وہیں، ایک عدنان شیخ ہیں، جنہوں نے شو سے باہر ہوکر ریکارڈ بنایا ہے۔ ویسے عدنان شیخ نے شو میں کوئی خاص مظاہرہ نہیں کیا۔ ایسے میں ان کی کمی ناظرین کو نہیں محسوس ہو رہی ہے۔ دوسری طرف اب فینس کی ایکسائٹمنٹ بڑھتی جارہی ہے کیونکہ فنالے کی تاریخ کافی قریب آچکی ہے۔

 بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

JUSTICE B.R. GAVAI ADDRESS: باوقار زندگی کے بغیر حقوق بے معنی، جسٹس بی آر گوائی کا 9ویں این سی چاگلہ لیکچر سے خطاب

سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس بھوشن رام کرشن گوائی نے کہا کہ محض سیاسی…

32 minutes ago

Jayant Chaudhary meets PM Modi: وزیراعظم نریندر مودی سے اہل خانہ کے ساتھ ملے جینت چودھری، اتحاد کا دیا پیغام

مرکزی وزیر اور راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے صدر جینت چودھری نے جمعہ…

1 hour ago

Ronaldo Ends Retirement Speculation: رونالڈو کی ریٹائرمنٹ سے متعلق قیاس آرائیاں ختم، نیشنز لیگ کے لیے پرتگال کی ٹیم میں شامل

پرتگال 24 ستمبر کو گھریلو میدان پر ویلز کے خلاف نیشنز لیگ مہم کا آغاز…

2 hours ago

Zimbabwe vs Australia: آسٹریلیا نے دوسرے ون ڈے میچ میں زمبابوے کو 84 رنز سے دی شکست، سیریز میں 0-2 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کی

ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے مقابلے میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50…

2 hours ago

Chief Minister Hemant Soren: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو ای ڈی کیس میں ہائی کورٹ سے راحت نہیں، ٹرائل جاری رہے گا

جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے زمین سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں کارروائی روکنے کی درخواست…

3 hours ago

Nandigram by-election: نندی گرام ضمنی انتخاب، سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی حمایت کے اعلان کے بعد کانگریس امیدوار ملن پردھان گرفتار

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی جانب سے نندی گرام میں کانگریس امیدوار کی…

4 hours ago