انٹرٹینمنٹ

Jasmin Bhasin Lens Mishap: آچانک ہوا نظر آنا بند،درد سے بے حال اداکارہ،کہا لینس لگاتے ہی…

اداکارہ جیسمین بھسین مشکل وقت سے گزر رہی ہیں۔ انہوں  نے کہا کہ انہیں آنکھ کا مسئلہ ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ حال ہی میں لینز لگواتے ہی میری آنکھیں خراب ہوگئیں، درد ہونے لگا، جلنے لگی اور کچھ دیر بعد میں  مجھے نظر آنا بند ہوگیا ۔

یہ واقعہ کب ہوا؟

جیسمین  بھسین نے بتایا کہ 17 جولائی کو وہ ایک پروگرام کے لیے دہلی میں تھیں۔ اس دوران جب وہ تیار ہو رہی تھی تو اس نے لینس  لگایا۔ لینس لگاتے ہی ان کی آنکھوں کا برا حال ہوگیا  ۔ لینس لگانے کے بعد آنکھیں جلنے لگیں۔ میں فوراً ڈاکٹر کے پاس جانا چاہتی تھی ،لیکن کام کی وجہ سے اس وقت نہیں جا سکی۔ پہلے میں نے تقریب اور پھر ڈاکٹر کے پاس جانے کا فیصلہ کیا۔

جیسمین  بھسین کا کہنا تھا کہ میں نے پورے ایونٹ میں سن گلاسز پہن رکھے تھے، میری ٹیم ایونٹ میں میری مدد کر رہی تھی کیونکہ ایک وقت کے  بعد مجھ کو کچھ نظر نہیں آرہا تھا۔

آنکھوں پر  لگی پٹی

اس واقعے کے بعد اداکارہ کو اسی رات آنکھوں کےاسپیسلیسٹ  کے پاس جانا پڑا۔ وہاں ڈاکٹر نے بتایا کہ ان کی آنکھوں کا کورنیا خراب ہو گیا ہے۔ اس کے بعد اداکارہ کی آنکھوں پر پٹی لگا ئی گئی۔ اس کے بعد اداکارہ ممبئی واپس آگئیں اور ان کا مزید علاج ہورہا ہے۔

آنکھیں اب کیسی ہیں جیسمین کی ؟

جیسمین  بھسین اپنی آنکھوں کا علاج کروا رہی ہے۔ انہوں نے موجودہ صورتحال کے بارے میں بتایا کہ میں ابھی تک بہت تکلیف میں ہوں۔ ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ میں چار پانچ دن میں ٹھیک ہو جاؤں گی، لیکن اس وقت تک مجھے اپنی آنکھوں کا صحیح خیال رکھنا ہو گا۔ یہ میرے لیے آسان نہیں ہے کیونکہ میں کچھ بھی نہیں دیکھ پا رہی ہوں۔ اس درد کی وجہ سے مجھے رات کو سونے میں پریشانی ہو رہی ہے۔

جیسمین  بھیسن کو امید ہے کہ وہ جلد کام پر واپس آجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اچھی بات یہ ہے کہ مجھے کام ملتوی نہیں کرنا پڑا، مجھے امید ہے کہ میں جلد صحت یاب ہو کر کام پر واپس آؤں گی۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم مودی نے مہابھارت کا خاص شلوک کیا شیئر، بتایا زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کا منتر

تپسیا کا مطلب: اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلسل محنت کرنا، مشکلات کا…

1 hour ago

Delhi-NCR Air Pollution: دہلی-این سی آر میں آلودگی کا قہر، کئی علاقوں میں اے کیو آئی 400 سے تجاوز، جہانگیرپوری میں 499 ریکارڈ

دہلی کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 331 درج کیا گیا، بگڑتے حالات کے پیش نظر…

1 hour ago

دہلی-این سی آرمیں کھلے عام فروخت ہورہے ہیں پٹاخے؟ سپریم کورٹ نے حکومت سے پوچھا سخت سوال

جسٹس ایم ایم سندریش نے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل (اے ایس جی) ایشوریہ بھاٹی سے اخبار…

2 hours ago