جمعرات کو سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے اتر پردیش میں کانوڑ یاترا کو لے کر بڑا حکم دیا ہے۔ سی ایم یوگی نے حکم دیا کہ کانوڑ یاترا روٹ پر تمام دکانوں پر مالک کا نیم پلیٹ لگانا لازمی ہوگا۔ یوگی حکومت کے اس فیصلے پر اپوزیشن مسلسل حملہ کر رہی ہے، لیکن اب یعنی آج بی جے پی کی ساتھی جماعت راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) نے بھی سی ایم یوگی کے اس حکم کے خلاف بیان جاری کیا ہے۔
مرکزی وزیر اور راشٹریہ لوک دل کے سربراہ جینت چودھری نے کانوڑ یاترا پر یوگی حکومت کے فیصلے پر تنقید کی ہے۔ اتوار 21 جولائی کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے جینت چودھری نے کہا کہ اس معاملے کو مذہب اور سیاست سے نہیں جوڑا جانا چاہئے کیونکہ کانوڑیاتراکو لے جانے
والے شخص کی کوئی شناخت نہیں ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ اگر ہر کوئی اپنی دکانوں پر نام لکھ رہا ہے تو برگر کنگ اور میکڈونلڈ والے کیا لکھیں گے؟
“اب کُرتے پر بھی نام لکھنا شروع کر دیں”
جینت چودھری نے کہا کہ ریاستی حکومت نے بہت سوچ سمجھ کر یہ فیصلہ نہیں لیا۔ انہوں نے کہا کہا ں کہا ں نام لکھیں، کیا اب کرتے پر بھی نام لکھنا شروع کر دیں تاکہ یہ طے ہو کہ ہاتھ ملانا ہے یا گلے لگانا ہے۔
بھار ت ایکسپریس
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…
آکاش چوپڑا نے ابھیشیک شرما کی فارم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ…
ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…
کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…
آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…