انٹرٹینمنٹ

Madhavan and Dia Mirza Talks: اداکار آر مادھون نے دیا مرزا سے پوچھا، کیوں نہیں بڑھ رہی آپ کی عمر؟، اداکارہ نے دیا دلچسپ جواب

ممبئی: اداکار آر مادھون اور اداکارہ دیا مرزا کی فلم ’رہنا ہے تیرے دل میں‘ دوبارہ سینما گھروں میں ریلیز ہو گئی ہے۔ اس فلم کی دوبارہ ریلیز کے بعد اداکار مادھون نے اپنی ساتھی اداکارہ دیا مرزا سے ان کی عمر کے بارے میں سوال کیا ہے۔ مادھون نے دیا مرزا سے پوچھا کہ ان کی عمر کیوں نہیں بڑھ رہی؟ اس پر اداکارہ کی جانب سے جواب ملا کہ ’’کیونکہ مادھون کی عمر نہیں بڑھ رہی‘‘۔

قابل ذکر ہے کہ 19 اکتوبر 2001 کو ریلیز ہونے والی ’رہنا ہے تیرے دل میں‘ 23 سال بعد دوبارہ سینما گھروں میں ریلیز کی گئی ہے۔ اس فلم کی ریلیز کے بعد دیا اور مادھون نے حال ہی میں انسٹاگرام پر لائیو سیشن کیا۔

اس دوران دونوں نے فلم کے بارے میں بات کی۔ پھر مادھون نے دیا مرزا سے کہا کہ مداح پوچھ رہے ہیں کہ ان کی عمر کیوں نہیں بڑھ رہی؟ اس پر دیا مرزا کا کہنا ہے کہ کیونکہ میڈی (مادھون) کی عمر نہیں بڑھ رہی ہے۔ اس کا جواب سن کر مادھون ہنس پڑتے ہیں۔

دیا نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا، ’’ہم صرف یہ کہنا چاہتے تھے کہ آپ نے گزشتہ 23 سالوں میں ’رہنا ہے تیرے دل میں‘ کے لیے جو محبت ہمیں دی ہے اور جو محبت آپ فلم کو دے رہے ہیں اس کے لیے ہم شکر گزار ہیں۔ تھیٹر اس کے لیے آپ کا بہت شکریہ۔

اس فلم کو واسودیو مینن نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ انہوں نے اس فلم کی کہانی بھی لکھی ہے۔ رومانوی ڈرامہ فلم میں سیف علی خان بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ فلم واسودیو مینن کی تمل فلم ’منالے‘ کا ریمیک ہے۔

آر مادھون کے کریئر کی بات کریں تو وہ ’ممبئی میری جان‘، ’دل ول پیار پر‘، ’رنگ دے بسنتی‘، ’گرو‘، ’3 ایڈیٹس‘، ’تنو ویڈز منو‘، ’تنو ویڈز منو: ریٹرنز ‘ جیسی فلموں فلموں کا حصہ رہے ہیں۔

انہوں نے 2022 میں ریلیز ہونے والی فلم ’راکیٹری: دی نمبی ایفیکٹ‘ میں مرکزی کردار ادا کیا۔ مادھون اس فلم کے ہدایت کار اور رائٹر بھی ہیں۔ یہ فلم انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (ISRO) کے سائنسدان نمبی نارائنن کی زندگی پر مبنی ہے۔ اس کے بعد وہ ’دھوکہ: راؤنڈ ڈی کارنر‘ اور ’شیطان‘ میں بھی نظر آئے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

No Detention Policy: ’نو ڈیٹینشن پالیسی‘ختم، اب پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات میں ناکام ہونے والے طلباء ہوں گے فیل

مرکزی حکومت نے پیر کو ’نو ڈیٹینشن پالیسی‘کو ختم کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے…

16 minutes ago

نوجوانوں کے زخموں پرنمک چھڑک رہی ہے حکومت… نوکری کی درخواست فارم پرجی ایس ٹی لگانے سے برہم ہوئیں پرینکا گاندھی

کانگریس پارٹی کی لیڈراور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے نوکری کے لئے درخواست فارم پرلگنے…

49 minutes ago

All I Want for Christmas: فن لینڈ کے سفارت خانے میں فلم ‘آل آئی وانٹ فار کرسمس’ کا ورلڈ پریمیئر

اس فلم میں روس یوکرین جنگ سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کے مصائب…

1 hour ago

سماج کے حاشیے پررہ رہے بچے پہنچیں ریلائنس کے ہملیزونڈرلینڈ کی سپنوں کی دنیا میں

 ریلائنس کے ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فارآرل (ای ایس اے) پروگرام کے تحت ہے ہیملیزونڈرلینڈ کے…

2 hours ago

Winter Carnival: دہلی میونسپل کارپوریشن ساؤتھ ایکسٹینشن پارٹ 2 اسکول میں منایا گیا ونٹرکارنیول

کارنیول میں اسکول کے طلباء نے بہت سے تفریحی کھیلوں، تفریحی سرگرمیوں، مختلف آرٹ اینڈ…

2 hours ago