انٹرٹینمنٹ

Abhishek Bachchan On Divorce Post: ایشوریا رائے سے علیحدگی کی افواہیں، ابھیشیک بچن کو  طلاق سے متعلق پوسٹ لائیک کرنا پڑگیا مہنگا

ایسا لگتا ہے کہ پاور  کپل ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بچن کے درمیان کچھ  بھی ٹھیک نہیں  چل رہا  ہے۔ اس جوڑے کو اکثر تقریبات میں الگ الگ شرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ اب ابھیشیک کی لیٹسٹ  سوشل میڈیا سرگرمی نے آگ  میں گھی کا کام کیا ہے ۔ اداکار نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ لائیک کی  جس میں طلاق کی بات کہی گئی تھی۔ متعلقہ پوسٹس موضوع پر بحث ہے کہ ‘محبت کبھی آسان کیوں نہیں ہوتی؟’ اس میں مزید کہا گیا کہ ‘طویل عرصے سے شادی شدہ جوڑے اب الگ ہو رہے ہیں۔ ان کے اس فیصلے کے پیچھے کیا وجہ ہے اور طلاقیں کیوں بڑھ رہی ہیں؟

اس پوسٹ کے نوٹ میں لکھا تھا، ‘طلاق کسی کے لیے آسان نہیں ہوتاہے۔ کون ہمیشہ خوش رہنے کا خواب نہیں دیکھتا یا سڑک پار کرتے وقت بزرگ جوڑوں کے ہاتھ پکڑ کر چلنے والے دل کو چھو لینے والی ویڈیو ز کو پھر سے بنانے کا تصور نہیں کرتا؟ پھر بھی، کبھی کبھی زندگی ہماری توقع کے مطابق نہیں ہوتی جیسے کہ اہم امید کرتے ہیں ، لیکن لوگ کئی دہائیوں تک ایک ساتھ رہنے کے بعد  الگ  ہونے پر کیسے سامنا کرتے ہیں ، اپنی زندگی کا ایک خاص حصہ چھوٹی اور بڑی دونوں چیزوں کے لیے ایک دوسرے پر انحصار کرتے ہوئے گزارتے ہیں۔ کیا چیز انہیں ٹوٹنے پر مجبور کرتی ہے، اور انہیں کن چیلنجوں کا سامنا  کرنا پڑتا ہے؟

ابھیشیک نے طلاق کی پوسٹ کو لائیک  کی

آپ کو بتاتے چلیں کہ ابھیشیک بچن نے طلاق کی پوسٹ کو لائک کیا ہے، جس کی ہر طرف چرچا ہو رہی ہے۔ ابھیشیک بچن سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو ہیں۔ انہوں نے جو پوسٹ لائیک کی ہے ،اس میں انہوں نے طویل شادی کے بعد طلاق اور طلاق کی مشکلات پر بات کی ہے۔ جس میں لکھا ہے، “جب محبت آسان ہونا چھوڑ دیتی ہے۔ شادی شدہ جوڑے اب الگ ہو رہے ہیں۔ کس چیز نے انہیں یہ فیصلہ لینے پر مجبور کیا اور طلاقیں کیوں بڑھ رہی ہیں؟ مصنفہ ہینا کھنڈیلوال نے اس پوسٹ کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔

ابھیشیک بچن نے جس پوسٹ کو لائک کیا ہے، اس میں مزید لکھا ہے، ‘یہ کہانی ان سوالات پر گہرائی سے غور کرتی ہے۔ اتفاق سے، ‘گرے طلاق’ یا ‘سلور سپلٹرز’ – عام طور پر 50 سال کی عمر کے بعد ختم ہونے والی شادیاں – عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں۔ اگرچہ وجوہات مختلف ہیں، لیکن وہ حیران کن نہیں ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی افواہیں کافی عرصے سے گردش کر رہی تھیں۔ جوڑے نے طلاق کی افواہوں کی نہ تو تردید کی ہے اور نہ ہی اسے قبول کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Delhi Building Collapse: نئی دہلی کے پہاڑ گنج میں زیر تعمیر ہوٹل کی عمارت کا حصہ منہدم، 8 مزدور زخمی

دوسری منزل کی چھت ڈالنے کے دوران پیش آیا حادثہ، زخمیوں کو لیڈی ہارڈنگ میڈیکل…

9 minutes ago

CM Bhupendra Patel: قبائلی علاقوں اور آدیواسیوں کی ہمہ جہت ترقی کا عزم وزیر اعظم نریندر مودی نے پورا کیا: بھوپیندر پٹیل

بھگوان برسا منڈا کی 151ویں یوم پیدائش پر گجرات کے چھوٹا اُدے پور میں ریاستی…

31 minutes ago

India-Somalia Relations: بھارت اور صومالیہ کے درمیان پہلی خارجہ دفتر سطح کی بات چیت، سمندری قزاقی اور سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال

موغادیشو میں دونوں ممالک کی اہم میٹنگ، جہازوں کے اغوا اور ملاحوں کے تحفظ کے…

48 minutes ago

Prayagraj Metro Project: پریاگ راج میں جلد دوڑے گی میٹرو، 12 ہزار کروڑ روپے کے منصوبے میں بنیں گے 45 اسٹیشن

پریاگ راج میں 60 کلومیٹر طویل میٹرو نیٹ ورک کا خاکہ تیار کر لیا گیا…

1 hour ago