بھارت ایکسپریس۔
Aarti Chabria Flaunts Baby Bump: فلم ‘آوارہ پاگل دیوانہ’ میں اکشے کمار کے ساتھ نظرآنے والی حسینہ آرتی چھابڑیا نے حال ہی میں فینس کے ساتھ خوشخبری شیئرکی ہے۔ آرتی نے سوشل میڈیا پربالکل الگ انداز میں بیبی فلانٹ کیا ہے۔ اس کے بعد سے ہی آرتی چھابڑیا کو فینس مبارکباد دے رہے ہیں۔ آرتی چھابڑیا نے فلموں سے زیادہ اشتہارات سے شہرت کو حاصل کی ہے۔ حالانکہ اب وہ فلم انڈسٹری سے دورہوچکی ہیں۔
آرتی چھابڑیا نے فلانٹ کیا بیبی بمپ
‘شوٹ آوٹ ایٹ لوکھنڈ والا‘ اور‘ہے بیبی‘ جیسی فلموں میں اپنی دلکش اداوں کا جلوہ بکھیرنے والی اداکارہ آرتی چھابڑیا ہرکسی کو یاد ہوگی۔ واضح رہے کہ اداکارہ نے 25 جون، سال 2019 میں وشارد سے خفیہ طریقے سے شادی کی تھی۔ جوڑے کی شادی روایتی رسم ورواج سے ہوئی تھی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پرچھائی رہیں، اب جلد ہی آرتی ماں بننے والی ہیں۔
آرتی چھابڑیا سینکڑوں برانڈس کا اشتہارکرچکی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، آرتی نے اپنے کیریئرمیں ٹوتھ پیسٹ، آئیس کریم اورکریم، فیس واش، انسٹنٹ نوڈلس سمیت تقریباً 300 سے بھی زیادہ ٹی وی ایڈس میں اپنی اداوں کا جلوہ دکھا چکی ہیں۔ آرتی چھابڑیا نے 2018 میں آسٹریلیا کے وشارد کے ساتھ سات پھیرے لے کرانہیں اپنی زندگی کا ہمسفربنالیا۔ ان کے شوہروشارد ایک ٹیکس کنسلٹنٹ ہیں۔
واضح رہے کہ اپنی شادی کے بعد ہی آرتی چھابڑیا نے فلموں سے دوری بنالی۔ اب وہ اپنی فیملی کے ساتھ آسٹریلیا میں ہی رہتی ہیں۔ اب ان کا سارا وقت ان کی فیملی کا ہے۔ آرتی انسٹا گرام پر کافی سرگرم رہتی ہیں۔ فیملی کے علاوہ اداکارہ فینس کے ساتھ اپنی ہرایک اپڈیٹ شیئر کرتی رہتی ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…