انٹرٹینمنٹ

Aamir Khan played an important role in Amrita Rao’s marriage: امریتا راؤ اور آر جے انمول کی شادی میں عامر خان نے اہم کردار اداکیا، شادی کے چار سال بعد  بنی ماں

آپ پانی لیں گے – یہ ڈائیلاگ سنتے ہی ایک بہت ہی  خوبصورت  سا اور معصوم  سا  چہرہ  آنکھوں کے سامنے آجاتا ہے۔ یہ ڈائیلاگ آپ کو جس ہیروئن کی یاد دلاتا ہے وہ امرتا راؤ ہے۔ جنہیں امیتابھ بچن سے لے کر شاہ رخ خان اور شاہد کپور جیسے ستاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ یہ الگ بات ہے کہ امریتا راؤ کا فلمی کیرئیر زیادہ لمبے وقت سے  نہیں چل سکا۔ انہوں نے چند سال فلموں میں کام کیا اور اب شادی کے بعد خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں۔ امریتا راؤ نے آر جے انمول سے شادی کی۔ لیکن ان کی شادی کا راستہ اتنا آسان نہیں تھا۔ پاپا کو سمجھانے کے لیے دونوں کو بہت پاپڑ بیلنے پڑے۔

شادی عامر خان کی وجہ سے ہوئی

شاہ رخ خان کے ساتھ ہٹ فلم میں ہوں نا میں نظر آنے والی امریتا راؤ کی شادی کی راہ کو آسان بنانے میں عامر خان نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ دراصل آر جے انمول کے بالی ووڈ ستاروں سے اچھے تعلقات ہیں۔ آر جے انمول نے خود کپل شرما کے کامیڈی شو میں بتایا ہے کہ وہ اور عامر خان ایک ساتھ فلم دیکھنے گئے تھے۔ اس دوران عامر خان نے ان کے کام کی تعریف کی۔ تب آر جے انمول نے عامر خان سے درخواست کی کہ وہ امریتا راؤ کے والد کے سامنے دو تین بار ان کی تعریف کریں۔ جو یہی فلم دیکھنے آئے تھے۔ عامر خان نے بھی ان کی بھرپور مدد کی اور ان کی شادی ممکن ہوئی۔

چار سال بعد ماں بنی

امریتا راؤ اور آر جے انمول نے خوشی  کے ماحول میں شادی کی ۔لیکن ان دونوں کو اولاد کی خواہش میں کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ پہلے انہیں  معلوم ہوا کہ وہ قدرتی طور پر حاملہ نہیں ہو سکتی۔ پھر انہوں نے IVF سمیت تمام علاج کروائے لیکن وہ ناکام رہے۔ یہاں تک کہ امریتا راؤ نے سروگیسی کے ذریعے ماں بننا قبول کیا۔ لیکن وہ بھی کامیاب نہ ہو سکا۔ لیکن شادی کے چار سال بعد ایک معجزہ ہوا اور امرتا راؤ قدرتی طور پر حاملہ ہونے میں کامیاب ہو گئیں۔ جس کے بعد انہوں نے ایک پیارے بیٹے کو جنم دیا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

30 minutes ago

Trump’s executive order: صدر ٹرمپ کے پہلے فیصلے کے خلاف 22 ریاستوں نے عدالت میں مقدمہ کردیا دائر،جانئے کن فیصلوں کو کیا گیا ہے چیلنج

امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…

59 minutes ago

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

2 hours ago