انٹرٹینمنٹ

Suhani Bhatnagar Passes Away: نہیں رہی دنگل کی چھوٹی ’ببیتا‘، 19 سال کی عمر میں عامر خان کی کواسٹار نے توڑا دم

Suhani Bhatnagar Passes away: فلم ’دنگل‘ میں عامرخان کی چھوٹی بیٹی کا رول ادا کرنے والی سہانی بھٹناگرنے بے حد چھوٹی عمرمیں دنیا کو الوداع کہہ دیا ہے۔ محض 19 سال کی عمرمیں عامرخان کی کو اسٹارکی موت ہوگئی ہے۔ سہانی بھٹناگرکی اچانک ہوئی موت سے پوری انڈسٹری میں غم کی لہر ہے۔ ہرکوئی ان کی موت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کر رہا ہے۔

دوائیوں کے ری ایکشن نے لی سہانی کی جان

رپورٹس کے مطابق کہا جا رہا ہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے سہانی بھٹناگرفرید آباد کے اسپتال میں داخل تھی اور وہاں پران کا علاج چل رہا تھا۔ خبر ہے کہ کچھ وقت پہلے سہانی کے پیرمیں فریکچرہوا تھا اوراس کے لئے وہ دوائیاں لے رہی تھیں، لیکن ان دوائیوں نے ری ایکشن کردیا اور سہانی بھٹناگرکے پورے جسم میں پانی بھرگیا۔ دوائیوں کے ری ایکشن کی وجہ سے گزشتہ شام سہانی نے دنیا کو الوداع کہہ دیا۔

زندگی کا ’دنگل‘ ہارگئی سہانی

رپورٹس کے مطابق، آج ہفتہ کی شام یعنی 17 فروری کو سہانی کا فریدآباد کے سیکٹر15 کے شمشان گھاٹ میں آخری رسوم ادا کی جائے گی۔ واضح رہے کہ سہانی کی اچانک ہوئی موت سے نہ صرف ان کی فیملی اورفینس بلکہ انڈسٹری بھی بہت مایوس ہے۔ ہرکوئی ان کے بارے میں تبادلہ خیال کر رہا ہے۔ سوشل میڈیا پربھی سہانی سے متعلق بات ہو رہی ہے کہ کیسے انہوں نے فلم ’دنگل‘ میں اپنے کردار سے لوگوں کا دل جیتا تھا، لیکن بہت دکھ کی بات ہے کہ سہانی بہت جلدی اپنی زندگی کے’دنگل‘ میں ہارگئی اورہم سب کو چھوڑکرچلی گئی۔

 

تعلیم کی وجہ سے سوشل میڈیا سے بنائی تھی دوری

واضح رہے کہ سہانی بھٹناگر نے نہ صرف فلم ’دنگل‘ سے لوگوں کا دل جیتا تھا بلکہ اس کے علاوہ وہ کچھ اشتہارات (ایڈس) میں بھی نظرآچکی ہیں، لیکن سہانی کو پہچان فلم ’دنگل‘ میں نبھائے گئے چھوٹی ببیتا کے کردار سے ہی ملی تھی۔ خبروں کے مطابق اپنی تعلیم کی وجہ سے سہانی نے فلموں سے دوری بنالی تھی۔ سال 2021 نومبر 25 کے بعد سے انہیں انسٹا گرام پرایکٹیو (سرگرم) نہیں دیکھا گیا۔ حالانکہ اس سے پہلے وہ انسٹا گرام پرنظرآتی تھی اور اپنے پوسٹ سے فینس کو اپڈیٹ کرتی رہتی تھی۔ اب بے حد چھوٹی عمرمیں سہانی بھٹناگر کی موت ہوگئی ہے اورہمیشہ ہرکوئی انہیں ’چھوٹی ببیتا‘ کے طورپریاد کرے گا۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Supreme Court: حکومت ہر نجی جائیداد پر قبضہ نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…

1 hour ago

Donald Trump vs Kamala Harris: ڈونلڈ ٹرمپ یا کملا ہیرس، کس کی جیت ہوگی بھارت کے لیے فائدے مند؟

ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…

3 hours ago