انٹرٹینمنٹ

Salaar Part 1 Cease Fire: سالار’ سے متعلق ایک نئی اپ ڈیٹ نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا ہے ،کی زبانوں میں ورژن کے بعد آئے گا طوفان!

Salaar Part 1 Cease Fire: ساؤتھ سپر اسٹار پربھاس کی فلم ‘سالار’ سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلموں میں سے ایک ہے۔ شائقین کو فلم کا بے صبری سے انتظار ہے۔ اس کے ساتھ ہی شائقین فلم سے متعلق چھوٹی سے چھوٹی معلومات کا بھی انتظار کر رہے ہیں۔

‘سالار’ سے متعلق ایک نئی اپ ڈیٹ نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا ہے۔ وائرل پوسٹ کے مطابق، ‘سالار’ کرسمس کے موقع پر ڈنکی کے ساتھ ٹکرکے ٹریک پر ہے۔

آنے والا جمعہ سنیما شائقین کے لیے بہت خاص ہونے والا ہے۔ پربھاس کی فلم ‘سالار پارٹ 1- سیز فائر’ 22 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ فلم کو لے کر کافی وقت سے چرچا چل رہی ہے اور اس فلم کو لے کر کئی طرح کی خبریں بھی سامنے آ چکی ہیں۔ فلم کی ایڈوانس بکنگ شروع ہوگئی ہے اور  قابل ذکر بات یہ ہے کہ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق اس فلم نے  آخر کتنے لاکھ روپے کمائے ہیں؟

‘سالار’ کی ایڈوانس بکنگ رپورٹ  کیا اتنی شاندار ہے؟

Sacnilc کی ایڈوانس بکنگ رپورٹ کے مطابق فلم کے اب تک کل 22 ہزار 117 ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں ۔جن سے 49.35 لاکھ روپے کا کلیکشن ہوا ہے۔ اس ڈیٹا میں بلاک سیٹیں شامل نہیں ہیں۔ ساتھ ہی اس رپورٹ میں فلم کے ہندی ورژن کا ابھی تک کوئی ڈیٹا نہیں ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ محض ابتدائی اعداد و شمار ہیں اور توقع ہے کہ آنے والے دنوں میں ایڈوانس بکنگ بھی ریکارڈ توڑ سکتی ہے۔

 نیچے دیکھ سکتےہیں کہ اس فلم نے کس زبان میں کتنے ٹکٹ بکے اور کتنی کمائی ہوئی…

تلگو: 41 لاکھ 56 ہزار 160 روپے، 17022 ٹکٹ

ملیالم: 7 لاکھ 13 ہزار 758 ​​روپے، 4680 ٹکٹ

تمل: 65 ہزار 085 روپے، 415 ٹکٹ

فلم کو اے سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے

ہومبلے فلمز کے ذریعہ تیار کردہ، سالار، پارٹ 1 سیز فائر کی ہدایت کاری پرشانت نیل نے کی ہے۔ سالار میں پربھاس کے ساتھ شروتی حسن، پرتھوی راج سوکومارن اور جگپتی بابو مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ اس فلم کا رن ٹائم 2 گھنٹے 55 منٹ ہے اور اسے سنسر بورڈ نے ‘اے’ سرٹیفکیٹ کے ساتھ پاس کیا ہے۔ فلم کے ٹریلر کو شائقین کی جانب سے ملا جلا ردعمل ملا۔

سالار کا مقابلہ ڈنکی سے

قابل ذکر ہے کہ سالار باکس آفس پر ڈنکی سے مقابلہ رہے گا۔ ڈنکی  شاہ رخ خان کی 2023 کی تیسری فلم ہے اور ناظرین کو امید ہے کہ یہ بھی پٹھان اور جوان کی طرح بڑی ہٹ ثابت ہوگی۔ سالار بھی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلموں میں سے ایک ہے۔ ڈنگی دسمبر کو جب کہ سالار 22 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ باکس آفس پر کون سی فلم باز  ی  مارے گی یہ تو مستقبل میں ہی پتہ چلے گا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

58 minutes ago

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

3 hours ago