انٹرٹینمنٹ

12th Fail Box Office Collection Day 9: فلم12ویں فیل’ نے کنگنا رناوت کی’تیجس’ کے چھکے چھوڑائے ، فلم نے 9ویں دن اتنے کروڑ روپے کمائے

12th Fail Box Office Collection Day 9:  وکرانت میسی کی فلم ’12ویں فیل’ باکس آفس پر شاندار پرفارم کر رہی ہے۔ 27 اکتوبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی یہ فلم اب 9 دن تک باکس آفس پر چھائی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ’12ویں فیل’ کنگنا رناوت کی ‘تیجس’ کے ساتھ  ہی ریلیز ہوئی تھی۔
فلم کی خراب کارکردگی کو دیکھتے ہوئے تھیٹر مالکان نے 50 فیصد شوز بھی منسوخ کر دیے تھے۔ اسے کنگنا کے کیرئیر کی اب تک کی سب سے بری پرفارمنس والی فلم کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ گیٹی سینما کے مالک کے مطابق اتوار کو بھی فلم کے ایک شو میں زیادہ سے زیادہ صرف 100 لوگ ہی دیکھا ئی دئے ۔

کنگنا کی فلم وکرانت میسی کی فلم کے سامنے ہوئی فیل

ایک طرف تیجس باکس آفس پر برا حال ہورہا ہے  تو دوسری طرف وکرانت کی فلم دھیرے دھیرے باکس آفس پر اپنی گرفت مضبوط کر رہی ہے۔ فلم کے 9ویں دن کے اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔ تو آئیے جانتے ہیں ’12ویں فیل’ نے ریلیز کے 9ویں دن کتنے کروڑ روپے کمائے؟

فلم نے 9ویں دن اتنے کروڑ روپے کمائے

فلم کی کہانی کو شائقین بے حد پسند کر رہے ہیں۔ فلم نے پہلے دن بھلے ہی 1.11 کروڑ روپے کمائے ہوں۔لیکن اب پازیٹو الفاظ کی وجہ سے 12ویں فیل کو اچھا رسپانس مل رہا ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ  یہی وجہ ہے کہ وکرانت میسی کی فلم باکس آفس پر اچھی کارکردگی دکھا رہی ہے۔ 9 ویں دن کے کلیکشن کی بات کریں تو دوسرے ہفتے  کو فلم کی کمائی میں اضافہ ہوا ہے۔

ساکنلک کی رپورٹ کے مطابق ’12ویں فیل’ نے ریلیز کے 9ویں دن یعنی دوسرے ہفتہ کو 3.30 کروڑ روپے کمائے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی ’12ویں فیل’ کی 9 دنوں کی کل کمائی اب 18.09 کروڑ روپے ہو گئی ہے۔

کیا یہ 20 کروڑ کا ہندسہ عبور کرے گی؟

دوسرے ہفتہ کی کمائی کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ ’12ویں فیل’ اس ہفتے کے آخر میں 20 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر سکتی ہے۔ فلم کی کہانی کی بات کریں تو فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ایک ڈاکو آئی پی ایس آفیسر بننے کی تیاری کرتا ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

JUSTICE B.R. GAVAI ADDRESS: باوقار زندگی کے بغیر حقوق بے معنی، جسٹس بی آر گوائی کا 9ویں این سی چاگلہ لیکچر سے خطاب

سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس بھوشن رام کرشن گوائی نے کہا کہ محض سیاسی…

7 hours ago

Jayant Chaudhary meets PM Modi: وزیراعظم نریندر مودی سے اہل خانہ کے ساتھ ملے جینت چودھری، اتحاد کا دیا پیغام

مرکزی وزیر اور راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے صدر جینت چودھری نے جمعہ…

8 hours ago

Ronaldo Ends Retirement Speculation: رونالڈو کی ریٹائرمنٹ سے متعلق قیاس آرائیاں ختم، نیشنز لیگ کے لیے پرتگال کی ٹیم میں شامل

پرتگال 24 ستمبر کو گھریلو میدان پر ویلز کے خلاف نیشنز لیگ مہم کا آغاز…

9 hours ago

Zimbabwe vs Australia: آسٹریلیا نے دوسرے ون ڈے میچ میں زمبابوے کو 84 رنز سے دی شکست، سیریز میں 0-2 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کی

ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے مقابلے میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50…

9 hours ago

Chief Minister Hemant Soren: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو ای ڈی کیس میں ہائی کورٹ سے راحت نہیں، ٹرائل جاری رہے گا

جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے زمین سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں کارروائی روکنے کی درخواست…

10 hours ago

Nandigram by-election: نندی گرام ضمنی انتخاب، سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی حمایت کے اعلان کے بعد کانگریس امیدوار ملن پردھان گرفتار

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی جانب سے نندی گرام میں کانگریس امیدوار کی…

11 hours ago