بھارت ایکسپریس۔
مہاراشٹر کے سابق وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سے ملاقات کی ہے۔ واضح رہے کہ نائب وزیراعلیٰ بننے کے بعد پہلی بار دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ میٹنگ کی ہے۔ ادھوٹھاکرے کے بیٹے آدتیہ ٹھاکرے نے بھی اجیت پوار سے ملاقات کی ہے۔
ادھو ٹھاکرے نے دی ملاقات کی جانکاری
ودھان بھون کے کیبن میں دونوں لیڈران کی بات چیت ہوئی۔ ادھو ٹھاکرے نے میڈیا کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میٹنگ کے دوران انہوں نے اجیت پوار سے ریاست کے شہریوں اورکسانوں پر توجہ مرکوز کرنے کی اپیل کی ہے۔ ادھو ٹھاکرے نے مزید کہا کہ اجیت پوار نے میرے ساتھ ڈھائی سال تک کام کیا ہے۔ اس سے مجھے ان کے کردار کے بارے میں معلوم ہے۔ واضح رہے کہ 14 جولائی کو اجیت پوار کو وزیرخزانہ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
دوحصوں میں تقسیم ہوچکی ہیں دونوں پارٹیاں
واضح رہے کہ شیو سینا اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) دونوں پارٹیاں، دو حصوں میں تقسیم ہوچکی ہیں۔ ایک طرف جہاں شیو سینا کا ایک گروپ مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کے ساتھ ہے تو وہیں دوسرا گروپ ادھو ٹھاکرے کے ساتھ ہے۔ اسی طرح سے این سی پی کا ایک گروپ شرد پوار کے ساتھ کھڑا ہے۔ وہیں این سی پی کے کئی لیڈراجیت پوار کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں۔
جب تین سال کی بچی کی عصمت دری کر کے قتل کر دیا گیا تو…
اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…
اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…
جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…
سنگھم اگین، جو اجے دیوگن کے کیرئیر کی سب سے بڑی اوپنر بن گئی ہے،…
یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…