بریکنگ نیوز

Cyclone Biparjoy LIVE: گجرات میں بپرو جوائے طوفان کا لینڈ فال شروع، کچھ کے ساحل سے ٹکرایا طوفان

Cyclone Biparjoy LIVE: بیپرجوائے طوفان گجرات کے راستے ہندوستان پہنچ چکا ہے ۔ تازہ ترین جانکاری کے مطابق گجرات کے کچھ میں ساحل سمندر پربیپرجوائے کے ٹکرانے کا آغاز ہوگیا ہے  جو آدھی رات ٹکراتا رہے گے۔ فی الحال اچھی بات یہ ہے کہ طوفان کی رفتار115-25کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔ کچھ کے جورکھاو پورٹ پر لینڈ فال کا آغاز ہوا ہے جو رات قریب 12 بجے تک جاری رہ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے عین مطابق کچھ کے علاقے سے بیپرجوائے طوفان کے لینڈ فال کا آغاز ہوچکا ہے ۔ اس وقت کچھ کے سمندر میں پانچ سے چھ میٹر اونچی لہریں اٹھ رہی ہیں ۔  اس علاقے میں پہلے سے ہی این ڈی آر ایف کی چار ٹیمیں تعینات ہیں جو ہنگامی صورتحال سے نپٹنے کی کوشش کررہی ہے۔ حالانکہ ساحلی علاقوں میں 20 میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔ ہواوں کی رفتار گرچہ 115-25 کلو میٹر ہے البتہ طوفان کی رفتار 15 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جس کی بنیا دپر یہ اندازہ لگایا جارہا ہے کہ گجرات کے کچھ منڈاوی میں رات 12 بجے کے بعد تک لینڈ فال ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سوراشٹر اور کچھ میں اس وقت بھاری بارش ہورہی ہے اور طوفان کی وجہ سے ان علاقوں میں رات بھر بارش کا امکان ہے۔  ہر منٹ پر طوفان اور ہواوں کی رفتار کم وبیش ہورہی ہے البتہ محکمہ موسمیات کے مطابق  ہواوں کی رفتار 120 کلیو میٹر سے اوپر ہے البتہ طوفان کی رفتار15 کلومیٹر سے زیادہ ہی بنی ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے جنرل ڈائریکٹر مرتنجئے مہاپاترا کے مطابق طوفان فی الحال 15 کلومیٹر کی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے ،یہی وجہ ہے کہ احتیاطاً دوارکا ،منڈاوی اور کچھ کے علاقے میں مکمل طور پر بجلی کی سپلائی بند کردی گئی ہے۔

بیپرجوائے طوفان کو دیکھتے ہوئے ریاست گجرات کی حکومت بھی کافی سنجیدگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔ سی ایم بھوپیندر سنگھ کی صدارت میں اس وقت ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ چل رہی ہے جس میں لینڈ فال اور اس کے بعد ہونے والے ڈیولپمنٹ کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ سی ایم او کی طرف سے جانکاری یہ بھی دی گئی ہے کہ حالات کو دیکھتے ہوئے محکمہ جنگلا ت کی طرف سے 120 رکنی ٹیم تعینات کی جاچکی ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ ایئرلفٹ کیلئے بھی ٹیمیں پوری طرح سے مستعد ہے اور ضرورت پڑنے پر وہ سب ہنگامی صورت سے بحسن وخوب نپٹنے کے اہل ہیں۔

Rahmatullah

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

2 hours ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

2 hours ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

3 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

3 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

3 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

4 hours ago