بھارت ایکسپریس۔
بی جے پی کے قومی صدر جے پرکاش نڈا نے لوک سبھا الیکشن 2024 کے لئے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ جے پی نڈا نے ہفتہ کے روز(29 جولائی) کو پارٹی کے قومی عہدیداران کی فہرست جاری کردی ہے۔ ان کی ٹیم میں نئے اور پرانے چہروں کو جگہ دی گئی ہے۔ چھتیس گڑھ کے سابق وزیراعلیٰ رمن سنگھ اورراجستھان کی سابق وزیراعلیٰ وسندھرا راجے کو بھی قومی نائب صدر بنایا گیا ہے۔
بی جے پی کی فہرست میں ایک سب سے خاص بات یہ ہے کہ دو مسلم لیڈران کوقومی ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر اوراترپردیش سے نامزد ایم ایل سی طارق منصورکو نائب صدربنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کیرلا کے عبداللہ کٹّی کو بھی نائب صدر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ بی جے پی نے آئندہ لوک سبھا الیکشن سے قبل قومی ٹیم میں دومسلم لیڈران کو شامل کرکے مسلمانوں کو بڑا پیغام دیا ہے۔ طارق منصورکوشامل کرکے پسماندہ مسلمانوں کو بہترپیغام دیا ہے۔
بی جے پی کی نئی فہرست میں یوپی کو زیادہ اہمیت دی گئی ہے۔ اس فہرست میں یوپی کے دواراکین پارلیمنٹ ریکھا ورما، لکشمی کانت باجپئی اورایم ایل سی طارق منصور کو جگہ دی گئی ہے۔ جھارکھنڈ کے سابق وزیراعلیٰ رگھوبرداس بھی نائب صدربنائے گئے ہیں۔
ان لیڈران کو بھی جے پی نڈا کی ٹیم میں ملی جگہ
جے بندی اور سنیل بنسل کو قومی جنرل سکریٹری بنایا گیا ہے۔ سنجے بندی کو قومی ٹیم میں شامل کرکے بی جے پی نے تلنگانہ کے لئے پیغام دیا ہے۔ کیلاش وجے ورگیہ، ترون چُگ، ونود تاؤڑے، ارون سنگھ کو پھر سے موقع ملا ہے۔ سبھی کو پھر سے جنرل سکریٹری بنایا گیا ہے۔ وہیں کانگریس کے سینئرلیڈر اے کے انٹونی کے بیٹے ارون انٹونی کو قومی جنرل سکریٹری بنایا گیا۔ ارون انٹونی کچھ وقت پہلے ہی پارٹی میں شامل ہوئے تھے۔ گورکھپور کے سابق رکن اسمبلی رادھا موہن اگروال کو قومی ٹیم میں شامل کرکے یوپی کی سیاست میں بڑا پیغام دیا گیا ہے۔ سال 2022 کے اسمبلی انتخابات میں رادھا موہن اگروال کا ٹکٹ کاٹ دیا گیا تھا، لیکن اب انہیں قومی ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔
ان لیڈران کی ہوگئی چھٹی
آندھرا پردیش کے انچارج سنیل دیوگھر کو قومی ٹیم سے باہرکردیا گیا ہے۔ سی ٹی روی اور دلیپ سیکیا کو بھی جنرل سکریٹری کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ مدھیہ پردیش کے رکن پارلیمنٹ اور سابق شریک خزانچی کو ہٹا دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ نریش بنسل کو شریک خزانچی بنایا گیا ہے۔۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…