بریکنگ نیوز

Amit Shah is to move the Delhi (Amendment) Bill,in Rajya Sabha tomorrow: لوک سبھا کے بعد راجیہ سبھا کی تیاری،کل راجیہ سبھا میں امت شاہ پیش کریں گے دہلی سروس بل

دہلی سروس بل کو لوک سبھا میں منظور کئے جانے کے بعد اب راجیہ سبھا میں پیش کرنے کی تیاری چل رہی ہے۔ اس سلسلے میں ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں راجیہ سبھا نے کاروائی کی تفصیلات بتاتے ہوئے یہ جانکاری دی ہے کہ کل یعنی پیر کے دن وزیرداخلہ امت شاہ دہلی سروس بل کو ایوان کی کاروائی میں پیش کریں گے ۔ یاد رہے کہ اس بل کو لوک سبھا سے پہلے ہی منظوری مل چکی ہے ۔ لوک سبھا سے منظوری ملنے کے بعد اب راجیہ سبھا میں اس کو منظور کرانے کی پوری تیاری ہے۔ اپوزیشن خیمہ بھی پوری طرح سے تیار ہے اور حکمراں اتحاد بھی۔ ایسے میں پیر کے دن راجیہ سبھا کی کاروائی کافی دلچسپ ہونے والی ہے چونکہ یہاں نمبر کا کھیل ہے اور  اس نمبر گیم میں کچھ حد تک این ڈی اے اتحاد بھاری نظر آرہا ہے جس کی وجہ سے غالب امکان ہے کہ راجیہ سبھا میں بھی اس بل کو منظور کرلیا جائے۔

گزشتہ روزلوک سبھا میں  اجلاس کے دوران دہلی نیشنل کیپیٹل ٹیریٹری گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس اور اس سے متعلقہ بل پیش کیا گیا تھا ،جس دوران حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کافی بحث وتکرار کا دور دیکھنے کو ملا،لیکن حکمراں جماعت کی اکثریت ہونے کی وجہ سے بل کو منظور کرلیا گیا تھا۔،حالانکہ اروند کجریوال کی قیادت والی عام آدمی پارٹی (اے اے پی) دہلی میں بیوروکریٹس کی پوسٹنگ اور ٹرانسفر سے متعلق آرڈیننس کی مخالفت کر رہی ہے، جسے مرکزی حکومت نے مئی میں جاری کیا تھا۔

عام آدمی پارٹی  کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم کے موضوع کو آرڈیننس کے ذریعے کیسے منظور کیا جا سکتا ہے؟ پارٹی دہلی کے دو کروڑ عوام کے حقوق کو کچلنے اور کیجریوال حکومت کو چلنے نہ دینے کی سخت مخالفت کرے گی۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال، جو اب اپوزیشن اتحاد ‘انڈیا’ کا حصہ بن چکے ہیں، نے آرڈیننس کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار کیا۔کانگریس اور دیگر اپوزیشن پارٹیاں بھی آرڈیننس کے خلاف میدان میں آچکی ہیں۔ لیکن پھر بھی لوک سبھا میں اپوزیشن کو کامیابی نہیں ملی ہے۔ اب راجیہ سبھا کی باری ہے۔ راجیہ سبھا میں اپوزیشن کتنا مضبوط ہے ، اس بل پر بحث اور ووٹنگ سے ہی ثابت ہوجائے گا۔

بھارت ایکسپریس۔

 

Rahmatullah

Recent Posts

Afghanistan- A Cat’s Freedom and A Girl’s Cage: افغانستان-ایک بلی کی آزادی اور لڑکی کا پنجرہ

طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…

2 hours ago

Dhanush and Nayanthara ignored each other: شادی کی تقریب میں دھنش اور نینتارہ نے ایک دوسرے کو کیا نظر انداز، ویڈیو وائرل

اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…

2 hours ago

Baba Siddiqui Murder Case: بابا صدیقی قتل کیس کا ایک اور ملزم ناگپور سے گرفتار، ممبئی میں ہوگی سمیت سے تفتیش

تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…

3 hours ago

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

4 hours ago