Yashasvi Jaiswal IND vs ENG: یشسوی جیسوال نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں ہندوستان کی جانب سے سنچری بنائی۔ یشسوی جیسوال نے وشاکھاپٹنم میں پہلی اننگز میں 209 رنز بنائے۔ یشسوی جیسوال نے اس ڈبل سنچری کے بعد میدان پر دلچسپ انداز میں جشن منایا۔ یشسوی جیسوال نے اپنے دونوں ہاتھوں کو چوم کر خوشی کا اظہار کیا۔ یشسوی جیسوال نے میچ کے بعد اپنی اننگز پر ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ میدان سے کس کے لئے اپنے ہاتھوں کوچوم کر اپنی محبت کا اظہار کیا تھا۔
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا نے ایک ویڈیو شیئر کیا
قابل ذکر بات یہ ہے کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا نے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ شروع میں یشسوی جیسوال کو فوٹو شوٹ کرواتے نظر آرہے ہیں ۔ اس دوران وہ میدان میں ہونے والے ایکشن کو دہراتے نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے ڈبل سنچری پر بھی ردعمل کا اظہار کیا۔ یشسوی جیسوال نے کہا، ’’میں نے ہر گیند کا لطف اٹھایا۔ کیسے سمجھاؤں، میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ میں نے اس اننگز کا لطف اٹھایا اور بہت خوش ہوں۔ میں نے اپنے مداحوں کے لیے بوسہ(کس) (میدان پر ہاتھوں کوچوما) تھا۔
پہلی اننگز میں یشسوی جیسوال نے 290 گیندوں کا سامنا کیا
یہ بھی پڑھیں:انچ سال کیلئے نااہل قرار، ووٹنگ سے چار دن قبل الیکشن کمیشن نے لگائی پابندی
یہ بھی پڑھیں:دہلی پولیس نے سی ایم کیجریوال کو دیا نوٹس ، کہا- ‘ تین دن میں بی جے پی سے رابطہ رکھنے والے 7 ایم ایل اے کے نام بتائیں
قابل ذکربات یہ ہے کہ ٹیم انڈیا نے وشاکھاپٹنم ٹیسٹ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 396 رنز بنائے۔ ہندوستان کی پہلی اننگز میں یشسوی جیسوال نے 290 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 209 رنز بنائے۔ یشسوی جیسوال کی اننگز میں 19 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے۔ یشسوی جیسوال کے علاوہ کوئی اور کھلاڑی کچھ خاص نہیں کر سکا۔ شبمن گل 46 گیندوں پر 34 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ رجت پاٹیدار 72 گیندوں میں 32 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ انہوں نے 3 چوکے لگائے۔ شریاس آئر 27 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔
انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 253 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔ اوپنر جیک کرولی نے 78 گیندوں پر 76 رنز بنائے۔ انہوں نے 11 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ بین اسٹوکس نے 47 رنز کی اننگز کھیلی۔
بھارت ایکسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…